اداریہ: عالمی تکفیری وہابی دیوبندی دھشت گردی

news-1403510877-9282

عراق میں دولت اسلامیہ عراق والشام کی تازہ خون ریزی اور عراق کی تقسیم کے خطرے کے سامنے آجانے اور پاکستان میں کراچی ائرپورٹ کے بعد پشاور ائرپورٹ پر ایمرٹس ائرلائن کے طیارے پر فائرنگ ،اسلام آباد میں ایک مزار پر ٹائم ڑیوائس بم سے دھماکے جیسے واقعات کے پیچھے دیوبندی تکفیری خارجی ،مذھبی دھشت گردوں کے ملوث ہونے نے یہ ثابت کیا ہے کہ سلفی وہابی دھشت گردی ایک عالمی مظہر ہے اور اس سلفی وہابی دھشت گردی کے جونیئر شریک کار دیوبندی تکفیری دھشت گرد ہیں اور ان کی گلوبل جہت کو نظر انداز کرنا انتہائی غلط روش ہے

پاکستان کی فوج اس وقت شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دھشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائی کررہی ہے اور پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر عاصم باجوہ کے بقول شمالی وزیرستان میں آپریشن سب کے خلاف ہورہا ہے اور یہاں تک کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کا دعوی بھی سامنے آیا ہے

ہمارے خیال میں پاکستان کی فوج ،خفیہ ایجنسیوں اور سول ایڈمنسٹریشنز کی جانب سے چاروں صوبوں میں ضلعی مقامات میں مشکوک ایریاز میں جو سرچ آپریشن شروع کیا ہے وہ بھی افادیت رکھتا ہے

لیکن پاکستان کی ملٹری اسٹبلشمنٹ کی جہادی پراکسی پر اب بھی کافی شکوک و شبہات موجود ہیں کیونکہ اخبارات اور ميڈیا میں یہ بات مسلسل آرہی ہے کہ پاکستان آرمی بہت سے دیوبندی-وہابی عسکریت پسند تںظیموں کے حصوں کو اب بھی اپنے دوستوں میں شمار کرتی ہے

اس سلسلے میں جماعۃ دعوہ(وہابی)،اہل سنت والجماعت ،جیش محمد ،چند طالبان گروپس کے بارے میں کسی کو شک نہیں کہ پاکستان کی ملٹری اسٹبلشمنٹ کی ان کو ہمدردیاں حاصل ہیں اور ملٹری اسٹبلشمنٹ ان کو اپنی ریزو فورس خیال کرتی ہے اور ان دوست گروپوں کو افغانستان ،کشمیر ،انڈیا میں اپنے تزویراتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی سوچ موجود ہے

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ملٹری اسٹبلشمنٹ اپنے دوست عسکریت پسند دیوبندی –وہابی گروپوں کو پاکستان کے سیاسی ،صحافتی اور سماجی میدان میں اپنی بالادستی کو چیلنچ کرنے والے کرداروں سے نمٹنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے

لیکن اس دیوبندی-وہابی گلوبل ٹیررازم کو آئی ایس آئی کی پراکسی محض خیال کرنا یا اس کو صرف سعودی-ایران پراکسی کا زائدہ خیال کرنا یا اس کی تشریح صرف افغان وار میں سی آئی اے +آئی ایس آئی +سعودی تثلیث کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ہے

اسی طرح گلوبل وہابی دیوبندی تکفیری دھشت گردی کے مسلم لیگ نواز ،شہباز شریف سے رشتے ناطے ہونے کا مطلب دنیا بھر میں اس دھشت گردی کے پیچھے نواز اینڈ کمپنی نہیں ہے

گلوبل وہابی سلفی دیوبندی دھشت گردی ایک عالمی مظہر بلکہ عالمی بیماری ہے اور اس کی بنیاد وہ نظریات ہیں جن کو مذھبی اصطلاح میں تکفیری اور خارجی کہا جاتا ہے جبکہ ان کو سیکولر اصطلاح میں گلوبل دیوبندی وہابی فاشزم کہتے ہیں

یہ گلوبل وہابی دیوبندی فاشزم نسلیاتی اعتبار سے کثیر النسلی ہے ،اور یہ کثیر اللسانی بھی ہے اور یہ ٹرانس نیشنل ہے جبکہ مسلک اور فرقہ کے اعتبار سے اس گلوبل مذھبی فاشزم میں چونکہ محض وہابی اور دیوبندی مسالک سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند شامل ہیں تو اس لیے اسے عالمی وہابی دیوبندی فاشزم /عالمی سلفی دیوبندی-وہابی خارجی دھشت گردی کہا جاتا ہے

یہ اس لیے مسلکی اعتبار سے ثنویت پسند اور نسلی و لسانی اعتبار سے کثرت پسند ہے کیونکہ اس میں پشتون،پنجابی ،بلوچ ،سرائیکی ،کوہستانی ،افغانی ،تاجک ،ازبک ،قازق ،افریقی ،ترکمانی ،سعودی ،قطری ،کویتی ،بحرینی ،ترک ،شامی ،مصری ،سوڈانی دیوبندی و وہابی دھشت گرد شامل ہیں اور یہ اپنی دشمنی کے اعتبار سے بھی ٹرانس نیشنل ہیں کہ یہ پنجابی ،بلوچ ،پشتون ،سرائيکی ،گلگتی بلتی ،کشمیری ،عراقی ،سعودی ،مصری ،بحرینی ،کویتی ،شامی ،چینی ،وسط ایشیائی ،امریکی ،برطانوی وغیرہ صوفی سني ،شیعہ ،احمدی ،عیسائی ،ہندؤ،یہودی ،ملحد ،کمیونسٹ ،سوشلسٹ سب کے خلاف اعلان جنگ کئے ہوئے ہے اور دیوبندی-وہابی تکفیری و خارجی بںيادوں پر عالمی حکومت کے قیام کے لیے دھشت گردی اور جارحیت پر عمل پیرا ہے اور اس کو سب سے زیادہ حمائت امریکی بلاک میں مڈل ایسٹ کے عرب وہابی حکمرانوں ،شیوخ وغیرہ سے امداد ملتی ہے

گلوبل وہابی دیوبندی فاشزم کی بربریت سے کوئی محفوظ نہیں رہتا یہ فاشزم تو اپنے مربیوں کے خلاف میدان جنگ میں اترآتا ہے اور اس کی بندوقیں اپنے پالنہاروں پر تان لیتا ہے اور جہاں جہاں ریاست ان کو گود لیتی ہے اور ان کو اپنی گائیڈلائن سے نوازتی ہے وہ ریاست ایک دن اپنی بقاء اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے

پاکستان میں جو لوگ وہابی-سلفی دیوبندی فاشزم کی عالمی بنیادوں کو پہچاننے اور تسلیم کرنے کی بجائے اسے کسی علاقائی تنازعے کا شاخسانہ یا کسی دو ملکوں کی باہمی پراکسی کا نتیجہ خیال کرتے ہیں یا اسے کسی خاص نسلی یا لسانی گروہ سے اسے منسوب کرتے ہیں یا کسی ملک کی انٹیلی جنس جیسے پاکستان میں آئی ایس آئی کا برین چائلڈ کہتے ہیں وہ یک رخے پن اور عالمی مذھبی فاشسٹ دھشت گردی کے بارے میں گول مول ڈسکورس کا شکار ہیں اور بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ مذھبی دھشت گردی کی یک نسلی ،یک ریاستی ،یک علاقائی شناخت پر اصرار کرتے ہیں اور اس کی ٹرانس نیشنل اور دیوبندی-وہابی تکفیری خارجی شناخت کو بیان نہیں کرتے وہ اصل میں ایک طرح سے عالمی وہابی دیوبندی فاشزم کے متاثرین کے خلاف ظالموں اور جابروں کے کیمپ میں کھڑے ہوجاتے ہیں

دیوبندی-وہابی فاشزم یا تکفیری خارجیت ایک عالمی مظہر ہے اور اس کے خاتمے کے لئے متاثرین دیوبندی-وہابی تکفیری خارجیت کو مشترکہ محاذ بنانے کی ضرورت ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Jahanzaib
    -
  2. me nokar SAHABA da
    -
  3. Akmal
    -
  4. fdwomvhgbm
    -
  5. Sabir Hameed
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.