وزیر اعلی شہباز شریف نے رانا مشہود کو سات وزارتیں دے رکھی ہیں – از سید احسن عباس رضوی

PA-Deputy-Speaker-Rana-Mashhood-Ahmed-Khan

مسلم لیگ (ن )کے پاس اہل اور قابل اراکین صوبائی اسمبلی کی کمی یا نوازنے کا سلسلہ جاری ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا مشہود کو 7وزارتوں کا قلم دان دے رکھا ہے۔رانا مشہود احمد قانون،تعلیم،سپورٹس،یوتھ افئیرز،انفارمیشن اور کلچر،ٹوارزم اورآرکیالوجی کے صوبائی وزیر ہیں۔

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے پاس 2وزارتیں خزانہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جبکہ چند روز قبل رانا ثناءاللہ بھی وزارت قانون اور بلدیات کے وزیر تھے لیکن منہاج القرآن کے واقعے کے بعد رانا ثناءاللہ سے وزرات قانون کا قلمدان لیکر رانامشہود احمد کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ رانا ثناءاللہ بلدیا ت کے وزیر ہیں۔

حکومتی جماعت کے پاس پنجاب اسمبلی میں کل 305سیٹیں ہیں جن میں منتخب ارکان کی تعداد 248خواتین کی 50اور 7اقلیتی ارکان شامل ہیں ۔کیا مسلم لیگ(ن)کے پاس اہل اور قابل ارکان اسمبلی کی کمی ہے یا دیگر ارکان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد نہیں ہے جس وجہ سے میاں شہباز شریف نے رانا مشہود احمد کو 7وزارتوں کا قلمدان دے رکھا ہے۔

طاہر خلیل سندھو کو وزارت صحت اور اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا تھا جو کہ بعد میں وزیر صحت سے استعفیٰ لے لیا گیا جس کے بعد تاحال وزیر صحت نہیں لگایا گیا اور مشیر صحت ہی ہیلتھ کا محکمہ چلا رہے ہیں۔بلال یاسین وزیر تعلیم،آصف منیس سپیشل ایجوکیشن،راجہ اشفاق سرور محنت و افرادی قوت،ذکیہ شاہنواز بہبود آبادی،حمیدہ وحید الدین ترقی نسواں،اقبال چنٹر کوآپریٹو،شجاع خانزادہ تحفظ ماحولیات،میاں یاور زمان آبپاشی،چوہدری شفیق صنعت و سرمایہ کاری ہارون شلطان بخاری اوقاف،وحید ارائیں جیل خانہ جات،ندیم کامران زکواة و عشر،فرخ جاوید زراعت ،عطامانیکا سوشل ویلفئیر،تنویر اسلم ہاو¿سنگ و اربن ڈویلپمنٹ،شیر علی خان توانائی و معدنیات،آصف ملک جنگلات و فشریز کے صوبائی وزیر ہیں۔یوں پنجاب کی29اہم وزارتوں پر 21ارکان اسمبلی براجمان ہیں۔

Source :

https://www.facebook.com/syedahsan.abbasrizvi/posts/704078176315629?fref=nf

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.