مگر جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو

سارے لوگ پاکستان میں الطاف حسسیں بھائی کی بات کر رہے ہیں. سنا ہے کہ وہ لندن میں گرفتار ہو گیے ہیں. کہتے ہیں الطاف حسسیں بھائی لوگوں کو مرواتے ہیں. مجھے زندگی چھین لینے والے لوگ بلکل اچھے نہیں لگتے، صرف زندگی بچانے والے لوگ اچھے لگتے ہیں. جیسا کہ ڈاکٹر مہنددی علی قمرتھے

382563_10200857470011457_1989208545_n-1

Shazia Nawaz

مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی سی تھی تو وہ تو ٹیلی ویژن پر دیکھایا کرتے تھے کہ الطاف بھائی نے کیسے لوگوں کے

لئے اذیت خانے بنا رکھے تھے. یہ لوگ دوسروں کو اذیت کیسے دیتے ہیں؟ میرے خیال سے تو اس سے زیادہ مشکل کام کوئی نہیں. نیند کی گولی کھا کر سوتے ہوں گے رات کو اذیت دینے کے بعد

میں ہمیشہ ہی سمجھتی تھی کہ الطاف بھائی بندے مرواتے ہیں. مگر پیچھلے کچھ سالوں میں ایسے لوگ دیکھے جو الطاف بھائی کے سپپپورٹر ہیں. دیکھنے میں یہ لوگ بلکل نارمل لگتے ہیں. کچھ تو یہاں امریکا میں ڈاکٹر ہیں میرے ساتھ. اگر وہ آدمی قاتل ہے تو چاہے وہ جو مرضی اچھی باتیں کرے، کسی کو اس کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے

پہلے عمران خان بھائی نے کہا کہ الطاف نے بندے مارے ہیں. اب که رہے ہیں “میرے الطاف کے ساتھ چاہے جتنے اختلافات ہوں”. ارے بھائی ، جرم اختلاف ہوتا ہے کیا؟ مگر عمران بھائی کا کیا ہے ، وہ تو کہتے ہیں کہ ہمارے طالبان کے ساتھ بھی “اختلافات” ہیں. کاش عمران بھائی باتیں کرتے ھوے بھی ایسے ہی اچھے لگیں جیسے اگر چپ کر کہ بیٹھے ہوں تو اچھے لگتے ہیں

نواز شریف صاحب نے کہا ہے کہ الطاف حسسیں پاکستانی شہری ہے، اس کی مدد کریں گے. کھلا جھوٹ بولنے والوں کی باتوں کا یقین کون کرے
خدا کے واسطے کوئی بتاؤ کہ الطاف حسسیں قاتل ہے یا نہیں؟
کراچی کے لوگوں کو جو ملتا ہے، لگتا ہے ان کا اپنا خریدا ہوا ہے. کس قسم کے لوگ ہیں یہ کراچی والے؟ آدھے الطاف کے لئے مرتے ہیں اور آدھے مارتےہیں

خیر پاکستان میں تو کبھی سچ پتا ہی نہیں چلتا. اب لندن پولیس تحقیقات کرے گی تو مجھے پتا چلے گا کہ الطاف حسسیں قاتل ہے یا نہیں
مگر جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو…..

Comments

comments

Latest Comments
  1. AANOOR
    -