بڑے میاں اور چھوٹے میاں دونوں نے لاہور ،رائے ونڈ کو ہی پاکستان سمجھ رکھا ہے -صاحبزادہ حامد رضا

hamid raza

سنّی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ناکام ہوگئے ہیں دونوں بھائيوں نے لاہور کو ہی پورا پاکستان سمجھ رکھا ہے کہ سارے ملک کا ترقیاتی فنڈ وہیں پر خرچ کیا جارہا ہے جبکہ دونوں بھائیوں نے کسی ایک محاذ پر بھی اوسط کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ انتہائی نااہل ثابت ہوئے ہیں
سنّی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط ہے اور اکثر علاقوں سے اس قدر گرمی میں بھی گیس غائب ہے جبکہ مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڑ توڑ دئے گئے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت گیس کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اور گیس چوری و ضایع ہونے کے نقصانات کا ازالہ گیس صارفین سے کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے اور اسی لیے اوگرا کا چئیرمین سفارشی لگایا گیا ہے جو پٹرولیم کے کرپٹ وزیر شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملکر عوام پر گیس مہنگائی بم گرانے کے منصوبے بنارہا ہے
انھوں نے پنجاب کے آئندہ بجٹ میں پانچ مرلّہ مکانوں پر پراپرٹی ٹیکس پھر سے لاگو کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہباز شریف ایک دن پیدل چلنے والوں پر سڑک استعمال ٹیکس لگادیں گے
ایک طرف عوام کو روز نت نئے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے تو دوسری طرف نواز شریف اپنے لیے بی ایم ڈبلیو کاریں امپورٹ کررہے ہیں
انھوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت سے امن کی باتیں بعد میں کریں پہلے اپنی کابینہ میں اور اپنے بھائی کی پنجاب کابینہ سے دھشت گردوں کے سرپرستوں کو نکالیں جن پر انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت پرچے ہونے چاہئیں اور جن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئیے وہ بڑے میاں اور چھوٹے میاں کی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور قوم کی تقدیر کے فیصلے ان کے ہاتھ میں دئے گئے ہیں
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو جیو کے خلاف سنّی اتحاد کونسل کی درخواست کی جلد سماعت کرنی چاہئیے تاکہ جانبداری اور دیگر افواہوں کا خاتمہ ہوسکے
سنّی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت مہنگائی میں اضافے ،لوڈشیڈنگ میں اضافے،ملکی سالمیت کے خلاف ہونے والی سازشوں اور طالبانی دھشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی اور اس کا فیصلہ سنّی اتحاد کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے اندر بہت جلد کرلیا جائے گا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Raifa Farooqi
    -
  2. xcaillotsoa
    -