جماعت اسلامی در حقیت جماعت طالبانی ہے

994029_10151718525736376_2033351999_n

اوپر دی گیی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق طالبان کے لیڈر مولوی فقیر کے ساتھ یقیناً کسی طالبان یا طالبان کے ہمدردوں کے جنازے میں شریک کھڑے ہیں – جماعت اسلامی کی بہت ساری قلا بازیوں میں سے حالیہ ایک اور قلابازی ان کے رہنما پروفیسر ابراہیم کا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ طالبان اور فوج جماعت اسلامی کے مطابق دونوں شہید ہیں چاہے ان میں سے کوئی بھی دوسرے کو قتل کرے –

جماعت اسلامی کی منافقت کا ایک اور معیار ہم اس کے سابقہ امیر منور حسن کے اس انٹرویو میں دیکھ چکے ہیں جس میں انہوں نے کربلا کو دو صحابہ کے درمیان جنگ کا نام دیا اور کہا کہ ہم کربلا کی جنگ میں کسی کو ٹھیک یا کسی کو غلط نہیں کہہ سکتے

جماعت اسلامی نے افغان فساد کے وقت جو ڈالر لے کر جو جہادی افغانستان بھیجنے کا بیڑا اٹھایا تھا اور اور روس کے انخلا کے بعد طالبان کی اندھا دھند حمایت کر کے پاکستان میں بھی طالبان طرز کی شریعت کے نفاز کا جو منصوبہ بنایا تھا وہ یقیناً قومی اسمبلی کی دو تین نششتیں حاصل کر کے نافذ نہیں کی جا سکتی اس لئے جماعت اسلامی نے طالبان کی مسلح تحریک کی پاکستان بھر میں جاری دہشت گردی کو جسٹیفائی کرنے کے لئے مختلف حیلے بہانے تراشنے کا کام بخوبی کیا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں آج بھی کچھ لوگ طالبان کی جنگ کو شریعت کے نفاز کی جنگ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے –

جماعت اسلامی کی طالبان سے ہمدردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے – اس تصویر میں سراج الحق کا طالبان کے رہنما کیس ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ جماعت اسلامی حقیقت میں طالبان کے ساتھ ہے اور اب سراج الحق کی سربراہی میں جماعت اسلامی عین طالبانی ایجنڈے کے حصول میں پہلے سے بڑھ کر طالبان اور ان کے آقا سعودی عرب کی خدمت بجا لانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی

Comments

comments

Latest Comments
  1. Akmal
    -
  2. ahmed
    -