شائستہ واحدی کا منحوس مہینہ

382563_10200857470011457_1989208545_n-4ایک ہفتے سے شائستہ وحیدی پر جو گزر رہی ہے دیکھ رہی ہوں. ویسے تو پاکستان کا مذہب بھی پاگل ہو گیا ہے اور مذھبی بھی. مگر شائستہ بیچاری نے شادی پر مذہبی قوالی لوگوں میں اور بھی مقبول ہونے کے لئے لگائی تھی، لیکن وہ الٹی گلے پڑ گئی. دنیا میں کہاں اور کونسے ملک میں کوئی یہ سمجھ سکتا تھا کہ شائستہ ہو نہ ہو وینا ملک کو فاطمہ زہرہ کہلوا رہی ہیں؟ کہیں نہیں. مگر چونکہ پاکستان میں مذہب پاگل ہو گیا ہے، اس لئے سب نے نتیجہ نکالا کہ ہو نہ ہو وینا کو حضرت فاطمہ زہرہ کہا جا رہا ہے

 

پہلے لوگوں کا غیر مذہبی ہونا ان کے گلے پڑتا تھا، اب ان کا مذہبی ہونا گلے پڑنے لگا ہے. اس ترہا کی باتوں کاکسی بھی ملک میں ایک ہی انجام ہوتا ہے، وہی پاکستان کا بھی ہوگا. پہلے تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں ائی کہ مذہب کی توہین ہوئی ہے، مگر سب سے زہین تو ٹھہرے مبشر لوقمان صاحب، انکو سب سمجھ میں آ گیا. پہلے میں اصل میں مبشر صاحب کو اچھا آدمی سمجھتی تھی . مگر اب پتا چلا کہ سارے لوگ ان کو گھٹیا بلیک میلر کیوں کہتے ہیں

 

زندگی میں کسی کو جان بوجھ کر اس ترہا نقصان پوھنچا نے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں، بدلے میں بھی نہیں. اور اگر مبشر صاحب کو کارما کا نہیں پتا، کہ جب کسی کو خراب کرو تو قدرت آ پ کو خراب کرتی ہے، تو ان کو جان لینا چائیے. اور اگر اپ کو خوف نہ بھی ہو کہ اگر برا کریں گے تو برا ہو گا، پھر بھی کسی کو نقصان پوھننچا نے سے کیا حاصل. اپ دوسروں کی ٹانگ کھینچے بغیر بھی خود ترقی کر سکتے ہیں

شائستہ پاکستانیوں سے معافی مانگ رہی ہے. پاکستانی صرف اپنے سے طاقت ور کو معافی دیتے ہیں، اور اپنےسے طاقت ور سے خوشی خوشی ذلیل بھی ہوتے ہیں. طاقت اس وقت پاکستانیوں کے ہاتھ میں ہے اس معاملے میں، چھوڑیں گے نہیں. اس معاملے میں شائستہ کا قوالی والا شادی شو اس کی کمزوری بن گیا، مگر شکر ہے کہ ویسے وہ امیر عورت ہے. اگر غریب ہوتی تو پاکستانی اب تک گھر سے نکال کر، دوپٹہ اتار کے، گلی میں گھسیٹ رہے ہوتے. دوپٹے سے یاد آیا، شائستہ کے لئے یہ مہینہ ویسے ہی منحوس ہے.

پرانے شوہر کے ساتھ سمندر پر کھینچی تصویرنیں کسی نے انٹر نیٹ پر لگا دیں . اسی لئے کہتے ہیں کہ شوہر کا گھر چھوڑتے وقت چیک بکس، اپنا زیور اور تصویروں والے البم لے کر نکلنا چاہیے. پاکستانیوں کو دیسی عورت کی ٹانگیں دیکھ کر تو باقاعدہ دورہ پڑ جاتا ہے، وہ گالیاں دیتے ہیں کہ خدا کی پناہ . یہ نہیں کہ ٹانگیں کبھی دیکھی نہیں، سارا سارا دن پورن دیکھتے ہیں، مگر پاکستانی عورت سکرٹ پہن لے، چھوڑیں گے نہیں. امیر پاکستانی اپنی لائف انجونے کرنے میں مصروف ہیں، غریب پاکستانی ان امیروں کو گالیاں دینے میں. گالیاں دیں کو بات نہیں، مگر اگر کوئی ہاتھ لگ جاے تو مار بھی دیتے ہیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Akmal Zaidi
    -
    • ch
      -
  2. Braziliana
    -
    • ali
      -
  3. Saleem Khan
    -
  4. Mehboob Alam
    -
  5. leom
    -
  6. Hammad
    -
  7. GOWALMADIA
    -
  8. Amer m Aldeb
    -
  9. Amer m Aldeb
    -