لاہور:بریلوی دینی مدرسہ بڑی تباہی سے بچ گیا، دیوبندی ملزم فرار ہونے میں کامیاب

لاہور: بریلوی دینی مدرسہ بڑی تباہی سے بچ گیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
 
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے محلے طلعت پارک میں واقع بریلوی دینی مدرسہ جامعہ نعیمیہ شفیعہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔
 
نمائندے سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے طلعت پارک میں بریلوی جامعہ نعیمیہ شفیعہ سے متصل ایک دکان فرمائش نامی مبینہ دہشت گرد نے کرائے پر حاصل کی اور اس میں سینٹری کا کام کرنے کا کہہ کر اپنی رہائش اختیار کر لی۔ ملزم رات کو اپنی دکان میں ہی سوتا تھا۔ لمبی داڑھی رکھی ہوئی تھی اور اکثر عبادت کرتا رہتا۔ مدرسہ کی انتظامیہ نے مدرسہ میں سینٹری کا کام کروانا تھا، جس کے لئے انہوں نے ملزم فرمائش کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب دکان پر گئے تو دکان غیر متوقع طور پر بند تھی۔
 
مزید تفصیلات کے مطابق جب شہریوں نے شک گزرنے پر دکان کا شٹر توڑا تو اس میں بارود، مصنوعی داڑھی اور اسلحہ موجود تھا جبکہ دکان میں ایک سرنگ بھی کھودی گئی تھی جس کا رخ مدرسے کی جانب تھا۔ شہریوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی تو ملزم بھی موقع پر پہنچ گیا جو داڑھی منڈوا چکا تھا۔ شہریوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم سیاہ رنگ کی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ قبل از وقت نہ پکڑا جاتا تو مدرسہ جامعہ نعیمیہ شفیعہ میں بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔ یاد رہے کہ مدرسہ میں ڈیڑھ سو طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اگر ملزم اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جاتا تو بھاری نقصان کا خدشہ تھا۔ پولیس نے تمام سامان اور بارود قبضہ میں لے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 
 
واضح رہے اس مدرسے پردیوبندی سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں معروف اہل سنت بریلوی عالم دین مفتی سرفراز نعیمی شہید ہوئے تھے، مفتی سرفراز نعیمی پاکستان میں وہ پہلے مفتی تھے جنہوں نے طالبان کو دہشتگرد قرار دیا تھا اور ان کے اس عمل کو حرام قرار دیا تھا۔
Source :

Comments

comments

Latest Comments
  1. Abdul Razzaq Qadri
    -
  2. iqbal ahmed qadri
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.