راجن پور-سابق ای ڈی ہیلتھ ،شیعہ ڈاکٹر اظہر حسین سرائی دیوبندی خارجی دھشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

راجن پور-صلع راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں سابق ای ڈی او ہیلتھ و شیعہ مذھبی رہنماء ڈاکٹر اظہر حسین سرائی کو کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے دھشت گردوں نے اس وقت گولیاں مار کر  شہید کردیا جب وہ اپنے کلینک سے واپس اپنے ایک دوست محمد وسیم کے ساتھ اپنے گھر واقع محلہ درہ مچھلی والا واپس جارہے تھے-ان کا دوست فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کرنے والے دھشت گرد تعداد میں دو اور موٹر سائیکل پر سوار تھے

یاد رہے کہ مقتول سابق ایگزیگٹیو ہیلتھ آفیسر تھے اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما تھے-انہوں نے فاضل پور کے ڈی ایس پی صدر اور ڈی پی او راجن پور کو مطلع کیا تھا کہ ان کو نامعلوم فون کالز موصول ہورہی ہیں اور ان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں-لیکن اس کے باوجود ان کو سیکورٹی مہیاء نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کو موصول ہونے والی کالز کا سراغ لگایا گیا

راجن پور ضلع سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو حال ہی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی تمام ریجنل پولیس آفیسرز کو ارسال کی گئی خصوصی رپورٹ میں ان چار اضلاع میں شمار کیا گیا ہے جہاں کالعدم تنظیموں کو ریکروٹمنٹ مل رہی ہے اور دیوبندی تکفیری،خارجی دھشت گرد تنظیموں کا اثر بہت بڑھ گیا ہے-پولیس سخت دباؤ میں ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان جیل کو توڑ کر کالعدم تںظیموں سےتعلق رکھنے والے دھشتگردون کو رہا کرانے کی دھمکی بھی طالبان نے دی ہے

مجلس وحدت المسلمین راجن پور کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دھشت گردوں کو کھلی چھٹی پنجاب حکومت نے دے رکھی ہے اور مقامی پولیس بے بس نظر آتی ہ

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.