
لاہور- سنّی-شیعہ اتحاد سے گبھرا کر کالعدم دیوبندی تکفیری دھشت گرد تنظیم کو پنجاب میں فری ہینڈ دئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا-باقاعدہ ڈیل کے تحت کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان /اہل سنت والجماعت کے دھشت گرد بلوائیوں کو جیلوں سے رہا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا-
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں ،صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور چیف منسٹر شہباز شریف سے کالعدم دیوبندی تکفیری دھشت گرد جماعت سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت کے سربراہ محمد احمد لدھیانوی سے خفیہ ملاقات ہوئی جسے مذاکرات کا نام دیا گیا
اس ملاقات میں پنجاب کے اندر اہل سنت بریلوی اور اہل تشیع کی جماعتوں میں بڑھتے ہوئے اشتراک اور تعاون پر مسلم لیگ نواز کی تشویش زیر بحث آئی اور اس ملاقات میں پنجاب کے اندر سنّی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں پر اظہار خیال کیا گیا
اس موقعہ پر چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف ،صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور چوہدری نثار نے پنجاب میں اہل سنت والجماعت کو فری ہینڈ دینے اور ان کے جنگجو بلوائیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جن میں سے اکثر کو محرم الحرام میں امن کے لیے خطرہ خیال کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جبکہ ایک بہت بڑی تعداد ان شرپسندوں کی تھی جنھوں چہلم امام کے موقعہ پر جلوسوں پر حملے کی کوشش میں مبتلا تھے
Comments
comments