بلدیاتی انتخابات میں کالعدم تنظیموں کے ارکان حصّہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن روکنے میں ناکام- ھوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب

p

لاہور-ھوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب کے ڈویژنل کمشرنرز،آرپی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشنوں میں فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں کے اراکین آزاد اور نئے ناموں سے گروپ بناکر حصّہ لے رہے ہیں جبکہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ میں ان کو اس عمل میں حصّہ لینے سے روکنے کی کوئی واضح شق موجود نہیں ہے جس سے ریٹرننگ آفسران ان کالعدم تنظیموں کے لوگوں میں بلدیاتی اداروں کا حصّہ بننے سے روک نہیں سکیں گے

اس تفصیلی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جنرل الیکشن کے موقعہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب کے 20 اضلاع سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے اور فورتھ شیڈول میں شامل 55 افراد کی لسٹ فراہم کی تھی لیکن ان کو الیکشن میں حصّہ لینے سے روکا نہیں جاسکا

یاد رہے کہ تعمیر پاکستان ویب سائٹ نے جنرل الیکشن کے دوران ہی انکشاف کیا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے گجرات سے چودھری عابد کو جو ایم این اے کا ٹکٹ دیا ہے اس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور وہ گجرات میں فرقہ وارانہ دھشت گردوں کی سرپرستی کے الزام کی زد میں آتا ہے

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جنرل الیکشن میں جن 55 کالعدم تنظیموں کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد نے حصّہ لیا تھا ان کا تعلق 10 ایسی کالعدم تنظیموں سے تھا جو دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہیں اور ان لوگوں نے اپنی عملی سیاست کاآغاز سپاہ صحابہ پاکستان سے کیا تھا

پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کا جو ایکٹ بنایا ہے اس ایکٹ میں کالعدم تنظیموں کے افراد کو انتخابات میں حصّہ لینے سے روکنے کے لیے کوئي شق موجود نہ ہے

الیکشن کمیشن نے بھی ضابطہ اخلاق میں کوئی ایسی شق نہیں رکھی جو کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں حصّہ نئے ناموں کو استعمال کرکے روک سکے

Comments

comments