چیف جسٹس افتخار چوہدری اور جنرل کیانی کی ناقابل فراموش کارکردگی – از شاہنواز شیخ

امریکی ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس نے لاہور کی سڑکوں پر پاکستانیوں کی لاشیں گرائیں اور بغیر سزا پائے امریکا واپس چلا گیا۔

دس افراد نے آرمی ہیڈ کواٹر میں داخل ہوکر اعلیٰ افسروں تک کو مار ڈالا۔

چار افراد نے شاہ راہ فیصل پر واقع ملٹری، ایئرفورس اور نیوی کے مشترکہ ہوائی اڈے پر اڑتالیس گھنٹے قبضہ کئے رکھا اور مرنے سے پہلے دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تین ’’اورین‘‘ ہوائی جہازوں کو تباہ کرنے کے ساتھ، دس سے زائد کمانڈوز کو رتبۂ شہادت پر بھی فائز کردیا۔

وزارت دفاع کے توسط کی بجائے ازخود براہِ راست میمو گیٹ کیس کا ’’پنگا‘‘ لیا اور درمیان سے ہی واپسی کی دوڑ لگادی۔

’’ایٹمی طاقت‘‘ کے اہم فوجی تربیتی علاقے کی حدود میں تین امریکی ہیلی کاپٹروں نے آکر کر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا اور اس کی لاش بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذوالفقار مرزا کے ذریعے لیاری (کراچی) میں مسلح دھشت گردوں کا جتھہ تیار کراکے وارداتیں شروع کرائی گئیں جو آج تک جاری ہیں۔

دھشت گردوں نے آزاد علاقوں سے باہر نکل کر پشاور سے کراچی تک وارداتیں شروع کردیں مگر ان کو روکا نہ جا سکا بلکہ حکومت ان کے پاؤں پکڑ کر مذاکرات کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی۔

جمہوریت کے تحفظ کے نام پر ملک لُوٹنے والوں کو تحفظ دیا گیا۔

243390_101727876651254_571861906_okayani62

Comments

comments

Latest Comments
  1. asaadsiddiqui
    -
  2. Usman Farooqi
    -
  3. Sarah Khan
    -