پاکستان اور ہندوستان کے محرم میں فرق – از حق گو

barodaGujrat-Moharram-year-1880

barodaGujrat-Moharram-year-1880

994390_677138298996877_1724574647_n

اوپر دی گیی دو ایک جیسی خبروں میں دو مختلف ممالک میں ایک ہی دن کی مناسبت دو مختلف رویوں کی نشان دہی بہت صاف طور پہ دیکھی جا سکتی ہے – فرق صرف یہ ہے کہ ایک ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ایک ملک وہ ہے جس سے مسلمانوں نے مذہب کی بنیاد پر آزادی حاصل کی تھی – ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مسلموں کے ملک میں مسلمانوں کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آتی لیکن ہو اس کے برعکس رہا ہے – ہندوں کے اکثریتی ملک میں تو شیعہ مسلمانوں کو امام حسین (ع) کے روز شہادت کو مذہبی آزادی کے ساتھ منانے کی اجازت ہے لیکن مسلمان اکثریتی ملک میں شیعہ مسلمانوں پر نا صرف حملے کے جاتے ہے بلکہ ان کے مذہبی مقامات کی بیحرمتی اور آتش زدگی بھی کی جاتی ہے

پاکستانی حکومت و ریاست کو اس بات پہ غور کرنا چاہیے کہ وہ کیا عوامل ہیں جن کی وجہ سے مسلمانوں کے اکثریتی ملک میں مسلمانوں کے ساتھ متشدد واقعیات کے ساتھ ساتھ نسل کشی جیسے نتائج سامنے آرہے ہیں -وہ کون لوگ ہیں جو اس ملک میں رہ کر دہشت گردی کر کے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں – وہ کون لوگ ہیں جو دوسرے مسلمانوں اور غیر مسلمان اقلیتوں پہ حملے کرتے ہیں پھر اسے شریعت کا نام دیتے ہیں ؟ وہ کون لوگ ہیں جو طالبانی سوچ کی بنیاد اور حمایت کو جواز فراہم کرتے ہیں؟؟

ان سب سوالوں کے جواب کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کو ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور جلد سے جلد کاروائی کرنی چاہیے تا کہ دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام ہونے سے بچایا جا سکے

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.