ملالہ تیری سوچ تیرے الفاظ کو سلام

images (2)

 

ملالہ  وطن کی عزیز بیٹی

وطن کو تم پر ہے ناز بیٹی

 

اندھیرے میں روشنی کا دیا تم ہو

تم جہل کے اندھیرے میں علم کی روشنی ہو

ملالہ تم  وطن کی بیٹی تم علم کا اجالہ 

جھل کے شہر میں تیرےنور سے اجالہ

اور آج  ہم سب یہ کہہ رہے ہیں

ملالہ تجھے سلام ملالہ تجھے سلام

    تیری ہمّت تیرے قلم کو سلام 

تیری سوچ تیرے الفاظ کو سلام

مادر وطن سرخرو ہوا تجھہ  سے 

  تیری ہمّت تیری جرات کو سلام 

جب خوف کی یہ بستی تھی 

اور سڑکوں پر دہشت تھی 

جب سب خوف کے سائے میں تھے

جب تشدد ہر جگہ  دکھتا تھا

جب عدو علم کے مکتب ڈھاتے تھے

جب جھل کا ہر سو اندھیرا تھا

اس وقت تو بےخوف تھی

علم کے لئے دل میں ٹھان کر نکلی

 

بارود کے انبار والوں کے سامنے

نہتی ملالہ جس کا اسلحہ صرف قلم تھا

وقت کے ابو جہلوں سے جہاد کو نکلی 

 اتنی ہمت اور جرات کوئی نہیں تھا دکھا سکا

 

کوئی بھی ان بزدلوں کو جن کو کہ اسلحے پہ

 

ہی ناز ہے تھا ہرا سکا

 

تمہارا مقصد عظیم تر تھا

 

بلند حوصلہ بہت تھا

 

مرے وطن کے جوان اکثر

 

یا ان وحشیوں کو غازیوں کے

 

نام دے کر اور بھی بہکا رہے تھے

 

یا جان جانے کے خوف سے

 

مصلحت پسندی سے خاموشی 

کا نقاب اوڑھے بس اک بے نشان منزل

 

کی جانب ہی جاتے جا رہے تھے

 

مگر تمھارے قلم نے بزدلوں کے مقابلے پر

 

ایسے طاقت دکھائی ہے کہ

 

تمہارا جذبہ

 

درندہ صفت وحشیوں کو

 

ایسے ہرا گیا ہے

 

کہ ساری دنیا ہی آج ان پر

 

لعنتیں اور ملامتیں

 

برسا رہی ہے

 

تمہارے خواب اب ضرور تعبیر

 

کی طرف جاتے جائیں گے

 

کہ تم وہ ننھی پر ہو جس کو

 

خود فرشتے سکھا رہے تھے

 

کہ شمع روشن کرو ملالہ

 

ایک آزاد معاشرے کی

 

نہ گھٹ کے کوئی جیے جہاں پر

 

مجھے تو آج بے تحاشہ

 

جوں آف آرک کی یاد

 

آ رہی ہے نجانے کیوں کر آج تو

 

اسی سی مجھ کو تو لگ رہی ہے

 

کاش اب ہم تمہارے خوابوں کو تعبیر دے دیں

 

کہ تم امن کی اب ہو سفیر ٹھہریں

 

تم اک علامت ہو آزاد ملک و معاشرے کی

 

بنیاد ڈالنے کی

 

خدا تمہیں زندگی جو بخشے

 

تو ہم تمھارے قلم سے لکھی

 

عبارتوں کو علم بنا کر

 

تمھارے عزم و ہمت کو داد دیں گے

 

تم آج استاد بن گیی ہو

 

جاہل و فتنہ گر ظالم ملّاؤں کے واسطے

 

اور طالبان و ظالمان -وطن

 

جو اپنی جاہلیّت کی اندھیر نگری

 

میں خود اندھیرے میں ہیں مگر

 

سورج کی روشنی کو بجھانا چاہ رہے ہیں

 

اور اگر کوئی شمع روشن ہو

 

اس کو اپنے ذہن کی

 

تاریکیوں کی مدد سے مٹانا چاہ رہے ہیں

 

مگرملالہ سنو ذرا

 

تمھاری خاطر بعد مدت کے

 

قوم آج ایک ہوگئی ہے

 

تم ہمارے لیے اب شمع کو تھامے

 

قلم کو پکڑے اک علامت سی بن گیی ہو

 

کہ تم نے اقراء کی بات کی ہے

 

نہیں خلاف- اسلام کوئی بھی بات کی ہے

 

تم نے اسلحہ بردار نام اسلام کا لینے والے

 

اور دراصل اسلام کے سب سے بڑے

 

جاہل دشمن کو مات دی ہے

 

تم نے یہ جنگ جیت لی ہے

 

بس صرف اپنے قلم سے جانم

تم نے یہ جنگ جیت لی ہے 

Comments

comments

Latest Comments
  1. Akmal Zaidi
    -
  2. KANWAR
    -
  3. Ukraine
    -
  4. Nike Air Max 90 Womens
    -
  5. Air Jordan 20
    -
  6. Air Jordan 4 Retro
    -
  7. Hommes Nike Full Anti-Fur
    -
  8. Mujeres Nike Free Run 3 2012
    -
  9. LeBron James 8
    -
  10. Nike Free 3.0 V4
    -
  11. Nike Free Run 2
    -
  12. New Balance 595
    -
  13. Longchamp Cosmetic
    -
  14. Nike Free 5.0
    -
  15. Ed Hardy Short Camisa
    -
  16. Femme
    -
  17. Longines
    -
  18. Casquette Polo Pas cher
    -
  19. ∟Sac Hermès Birkin 40
    -
  20. Gucci jewelry
    -
  21. Ed Hardy Flip-Flop
    -
  22. Prada
    -
  23. Michael Kors Classic Cheap
    -
  24. Burberry Clutch Bags
    -
  25. Sac Hermès Kelly 25
    -
  26. Gucci Suitcase
    -
  27. Sac Guess Pas Cher
    -
  28. Roberto Cavalli Bags
    -
  29. ARMANI zapatos
    -
  30. Tunique Fille
    -
  31. Air Max 95 360 Men
    -
  32. Air Jordan Prime 5
    -
  33. Lancel
    -
  34. New Balance 996 Hombre
    -
  35. Women Air Jordan 11 Retro
    -
  36. Air Jordan 22
    -
  37. Men Nike Air Max 87
    -
  38. Nike?Free?Run?6.0
    -
  39. Marc?Jacobs
    -
  40. Louis?Vuitton?Handbags
    -