پاکستان کے لئے مسیحی پاکستانیوں کی خدمات – از حق گو

images

اقلتیوں کی تحریک پاکستان سے لے کے دفاع پاکستان تک ان گنت قربانیاں اور خدمات ہیں جو سنہری لفظوں میں لکھنے کے قابل ہیں – اقلتیوں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد اور ان کی خدمات کا تذکرہ مختصرترین الفاظ میں بیان کرتے ہیں

 سابق چیف جسٹس الوین رابرٹ جو کہ انیس سو ساٹھ سے انیس سو اڑسٹھ تک چیف جسٹس کے عھدے پر رہے – یہ پاکستان کے پہلے مسیحی چیف جسٹس تھے ، تحریک پاکستان کے سرگرم رکن بھی رہے

رٹائرڈ ایئر وائس مارشل ایرک گورڈن ہال پاکستان ایئر فورس کے اعلی افسر تھے تھے جن نے پہلی تین جنگوں میں وطن عزیز کا دفاع کرنے میں کوئی کسر روا نہ رکھی – ان کے علاوہ نذیر لطیف ، سیسل چودھری اور ولیم ٹہونی بھی وطن عزیز کے دفاع اور پاکستان کی فضاؤں کے محافظ کے روپ میں لمحہ موت اور دشمن سے لڑنے کو تیار رہے

میرون لیزلی اور پیٹر کرسٹی وہ مسیحی جوان تھے جنہوں نے میدان جنگ من پاکستان پر اپنی جانیں قربان کیں

میدان جنگ کے ساتھ مسیحی پاکستانیوں نے میدان تعلیم میں بھی پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند کیا ان میں سے چند نمایاں نام بشپ انتھونی اور میرا فلپس کے ہیں – ان شخشیات کے کار ہاے نمایاں پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے

طالبان ظالمان کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہباز بھٹی کی قربانی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں – پاکستانی قوم کی حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے شہباز بھٹی نے جان دینا قبول کر لیا مگر پاکستانی قوم کو دشمن کے سامنے جھکنے نہ دیا

پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے سر گرم شخصیت جے سالک کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے مگر وہ بلا رنگ و نسل تمام پاکستانیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے میں کوئی ججھک محسوس نہیں کرتے

صحافت میں انتھونی میس کرینس اور ایف ای چودھری کسی تعارف کے محتاج نہیں – انہوں نے اپنی پوری زندگی سچ اور سچ کو پاکستانی قوم تک پہنچانے کے لئے وقف کر دی جس پہ پوری قوم ان پہ فخر کرتی ہے

طب کے شعبے میں سسٹر روتھ فا کی خدمات پاکستان کی پیشانی پر چمکتے ہوے جھومر کی طرح لہرا رہیں ہیں

میدان موسیقی میں سلیم رضا، بنجمن سسٹرز سمیت کیی مسیحی گلوکاروں نے پاکستانی موسیقی کے لئے اہم اور لا زوال خدمات سر انجام دی ہیں – اور ان کی سریلی آوازیں ابھی تک پاکستانی قوم کی سماعتوں میں رس گھول رہی ہیں

یہ تمام لوگ پاکستانی قوم کے حقیقی اور یقینی معنوں میں ہیرو اور آئیڈیل ہیں جن کے نقش قدم پہ چلنا ہر پاکستانی اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہے اور ان کی خدمات پر اور کارناموں پر ہر پاکستانی کو بجا طور پر فخر ہے

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.