دہشت گردی اور ہمارا قومی رد عمل
ہزارہ شیعہ پہ حملہ ہوا تو سب سے پہلے احتجاج کے لئے نکلنے والے شیعہ تھے – آج عیسائی بھائیوں پر حملہ ہوا تو سب سے پہلے احتجاج کے لئے نکلنے والے عیسائی تھے – گو کہ شیعہ کے احتجاج میں بعد میں سنی بریلوی اور اقلتیوں کے لوگ بھی شامل ہوگیے تھے اسی طرح آج عیسائیوں کے احتجاج اور سوگ میں شیعہ تنظیموں کے لوگ بھی شریک ہوگیے ہیں – ان احتجاج کا محرک ابھی تک صرف فرقہ ، مسلک یا مذہب کی بنیاد پہ ہے – جس دن یہ محرک فرقہ اور مذہب سے تبدیل ہو کے قومی ہوگیا اس دن ہم فخر سے کہہ سکیں گے آج پاکستانی ایک قوم بن گیے اور پھر ہماری صفوں میں شامل دشمنوں کی نشاندہی کرنا اور ان کو تنہا کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہوگا – طالبان بارود سے دہشت گردی کرتے ہیں اور ان کے حامی ایسے نظریات کا فروغ دیتے ہیں اور مختلف قسم کی توجیہات پیش کرتے ہیں جس سے ان کی دہشت گردی کو جائز ثابت کیا جا سکے – عملی دہشت گردوں سے خطر ناک یہ نظریاتی دہشت گرد ہیں – ان کو پہچان کے ان کے پراپیگنڈے کا سدباب کرنا بھی صرف اسی صورت ممکن ہو سکے گا جب ہم بحثیت قوم اپنے دشمن کو پہچان لینگے
Comments
Tags: Al-Qaeda, Christians, Church Attack, Pakistan Army’s Support to Deobandi ASWJ & Taliban & other militants, PMLN, Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Shia Genocide & Persecution, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP, Terrorism