زندہ لاشیں
یہاں تو بو کوئی رہا ہے اور کاٹ کوئی اور، ہماری اقلیتیں کس جرم کی سزا بھگت رہی ہیں ؟ یا ابھی فصل پکی نہیں ہے ؟ خاموش رہنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے دن بھی دور نہیں. ظلم ہوتے دیکھ کر خاموش رہنا، ظلم کرنا ہے، ہم سب کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، ہزاروں معصوم انسانوں کی جانیں ہماری خاموشی نے لی ہیں، اور یہ خاموشی خود ہماری موت بھی ثابت ہوگی. درسی کتابوں میں ہم کو شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر بتائی جاتی ہے، وائے افسوس کہ بزدلی اور خود غرضی کا علاج درسی کتابوں میں نہیں ملتا.انسانیت مذہب، زبان، نسل اور قوم سے بالاتر ہے، اس لئے کہ ظالم انسانیت کے نام پر ظلم نہیں کرتا بلکہ ان علامتوں کا سہارا لے کر وہ متھ تشکیل دیتا ہے کہ انسان انسان کے خلاف ہو جائے،یا اپنی خود غرضی کے لیے عذر تراش سکے، خاموش رہ کر اپنے ضمیر کے لئے تاویلات فراہم کرتا رہے، یہ سوچتا رہے کہ اس کا کیا جاتا ہے، یہ تو کوئی غیر لوگ ہیں، کونسا اس کے اپنے ہیں، کونسا اس کے ساتھ ہیں، کونسا اس کے ہم مذہب، ہم نسل، ہم زبان اور ہم قوم ہیں. جب آپ خود کو ان خانوں میں مقید کر لیتے ہیں تو میں اور تم میں تقسیم ہو جاتے ہیں، پھر یہ آسان ہو جاتا ہے کہ دوسروں پر ہوتا ظلم دیکھ کر خاموش رہیں کیونکہ کوئی نہ کوئی تاویل جو مل جاتی ہے خاموش رہنے کی. انسانیت کا ساتھ دینا آسان نہیں ہے، ، ہم سب مردہ ہیں، زندہ لاشیں ہیں .
.
I object to one of your assertion where you assume there is a very large body of people who are silent spectators in this carnage. I believe that Pakistani society predominantly support fundamentalists and those who are opposing them like yourself is in fact a very tiny minority.