شیعہ سنی اتحاد کے داعی مولانا اسحاق چل بسے

1230081_443804402401157_536914686_n

ممتاز عالم دین مولانا اسحاق رضائے الٰہی سے وفات پاگئے

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا محمد اسحاق قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں،مرحوم پاکستان کے ایک معروف محقق عالم دین کے علاوہ وحدت امت کے زبردست حامی و داعی سمجھے جاتے تھے۔ مختلف دینی مسائل پر وہ اپنے ایک منفرد پرجوش انداز سے کلام کرتے تھے، مولانا اسحاق پاکستان کے واحد محقق عالم دین تھے جو اہل روایت ہونے کے ساتھ ساتھ شاندار دانش بھی رکھتے تھے اور شریعت کے مختلف مسائل پر کلام کرتے وقت نہ صرف صحیح روایات پر استدلال قائم کرتے تھے بلکہ اس سلسلہ میں عقلی دلائل سے حاضرین کو قائل کئے بنا نہیں رہتے تھے۔ مولانا اسحاق جذبات کے ساتھ ساتھ دلائل بھی قوی رکھتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہیں شیعہ سنی سمیت تمام مکاتب فکر میں نمایاں مقام حاصل تھا اور لوگ ان کے خطابات بڑے انہماک سے سنتے تھے۔

مولانا ہمیشہ شیعہ سنی مکتبہ فکر میں اتحاد اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیتے تھے ، ہمیشہ امن پسندی کی علامت بن کر شیعہ سنی اتحاد کے لئے کوشش کرتے اور کم سے کم متفقہ باتوں پر متفق ہو کر آگے بڑھنے کا درس دیتے تھے -ہماری دعا ہے کہ الله ان کے درجات بلند کرے اور باقی علما کو بھی مولانا اسحاق کی طرح اتحاد و امن کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماے – آخر میں ہم مولانا کے پس ماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوے ایک بار پھر مولانا کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیں گے جنہوں نے کی شیعہ سنی اتحاد کے لئے کی گیی انتھک کوششوں کی بدولت خارجیوں اور فتنہ پرور ٹولے کو بے نقاب کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کیا

 

لیٹ اس بلڈ پاکستان کی پوری ٹیم مولانا اسحاق کو ان کی شیعہ سنی اتحاد کے لئے کی جانے والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Farooq Usmani
    -
  2. akkas
    -
  3. akkas
    -
  4. Ali Hassan
    -
  5. Ahmad to Usman Farooqi
    -
  6. SYED A RIZVI
    -