واشنگٹن میں شیعہ نسل کشی کے خلاف انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

9e7bb4fb0db48d2053e9ef6c73046f7e_M

شفقنا اردو (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) -بین الاقوامی شیعہ ادارے شیعہ انٹرنیشنل کے تحت عالمی سطح پر شیعہ نسل کشی کے تدارک اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ واشنگٹن، امریکہ میں ہونے والی اس کانفرنس کا موضوع ”عالمی شیعہ نسل کشی کا تدارک، انسانیت کا تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ” رکھا گیا ہے۔ 25 اگست 2013ء کو ہونے والی اس عالمی کانفرنس سے سینیٹر فیصل رضا عابدی، بحرینی پارلیمنٹ کے سابق ممبر مطہر ابراہیم علی مطہر، پی پی رہنما ندیم افضل چن، ڈائریکٹر پالیسی اینڈ ریسرچ امریکی ادارہ برائے بین الاقومی مذہبی آزادی کناکس تھیمز، ڈائریکٹر گلف انسٹیٹیوٹ سعودی عرب علی الاحمد، ایڈیٹر ایل یو بی پی علی تاج ، ڈائریکٹر شیعہ رائٹر واچ مصطفی اخوند، سابق ممبر پاکستانی پارلیمان فرح ناز اصفحانی، شیخ عبدالجلیل گھانا اور دیگر عالمی شخصیات شرکت کریں گے۔

 

Source :

http://ur.shafaqna.com/features/item/12773-%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%86%DB%8C%D8%B4%D9%86%D9%84-%DA%A9%D8%A7%D9%86%D9%81%D8%B1%D9%86%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%B9%D9%82%D8%A7%D8%AF.html

Comments

comments