فرعون مرحوم

images

————–
حالانکہ ان کے زمانے اور فرعونوں کے زمانے میں صدیوں کا فرق ہے. مگر جس آن، بان، شان اور مکمل اختیار کے ساتھ مرحوم نے حکومت کی وہ فرعونوں کو بھی نصیب نہیں ہوا، کہتے یہ ہیں کہ ہر فرعون  را موسیٰ ، مگر مرحوم نے اپنی حکومت کا آغاز ہی موسیٰ کو ٹھکانے لگانے سے کیا اور کامیابی سے اپنے راستے میں آنے والے ہر موسیٰ سے نبٹتے رہے یہاں تک کہ ایک شریر پرندے کی ادا پر فدا ہو کے اس دنیا سے پردہ کر لیا.

مرحوم کی ابتدائی زندگی سے متعلق کچھ خاص معلومات نہیں ہیں جو کہ خدا کے برگزیدہ بندوں کا خاص وصف ہے کہ جب تک ان کے وجود کو ظاہر کرنے کا وقت نہ نہ آئے خود کو چھپائے رکھتے ہیں، مرحوم نے یہاں بھی ایک الگ ہی رہ نکالی اور اپنے اصل کو چھپائے چھپائے اس دور کے برگزیدہ بندوں کی خدمت  کرتے رہے. سادہ دل ان کی سادگی، عاجزی اور بندگی سے اتنے متاثر ہوئے کہ ان کو اس مقام تک لے گئے کہ جو مرحوم لے لئے لکھ دیا گیا تھا اورجس کا  مرحوم خاموشی سے انتظار کر رہے تھے. کچھ کم ظرف اس کی وجہ مرحوم کی خوشامد، چاپلوسی، چمچہ گیری اور مکاری کو قرار دیتے ہیں جو کہ ان کی کوتاہ بینی کی دلیل ہے کہ خدا کے برگزیدہ بندے کب اپنا اصل کسی پر ظاہر ہونے دیتے ہیں. یقین نہ ہو تو شہاب نامہ پڑھ کر دیکھ لیں، اور تب بھی یقین نہ آئے تو الکھ  نگری بھی حاضر ہے. اگر مرحوم دنیا سے پردہ نہ فرما جاتے تو ان سب نا  عاقبت اندیش لوگوں کو راہ راست پر لے آتے اور ان کو رات دن اوریا مقبول جان کے کالم پڑھواتے یہاں تک کہ ساری روشن خیالی رخصت ہو جاتی. بہر حال مرحوم نے اپنے پیش روؤں کی شفقت اور محبت کا خاطر خواہ جواب دیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور اس بات کا انمٹ ثبوت رہے گا کہ مرحوم کے درجات کتنے بلند تھے.

مرحوم ہمیشہ سے ہی شاکی رہے تھے کہ سیاست دانوں کی تربیت کا وطن عزیز میں مناسب انتظام نہیں ہو سکا اور یہی وجہ ہے کہ جب ان پر ذمّہ داری ڈالی گئی یہ اسے پورا نہیں کر سکے، کبھی جگتو فرنٹ بنا لیا، کبھی نیپ، کبھی عوامی لیگ تو کبھی پی پی پی  اور آخر کا ایم آر ڈی جس نے مرحوم کو بڑا مایوس کیا. مرحوم نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی کارکنوں کی تربیت کا مناسب انتظام فرمایا اور کئی جیلیں تربیت گاہوں میں بدل دی گئیں، جسمانی تربیت کے لئے کوڑے مارنے اور دیگر مختلف مشقوں کا انتظام کیا گیا جن کو آج بھی محبت سے لترول کہا جاتا ہے.  بہت ہی ناکارہ اور نکمے کارکنوں کو یہ سبق سکھانے کے لئے کہ وطن کیسی کیسی قربانی مانگتا ہے ، باقائدہ پھانسی کی مشق بھی کرائی جاتی تھی. ان میں سے کئی کمزور اور ناتواں مشق کے دوران ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی موت کی ذمّہ داری بلا وجہ مرحوم اور ان کی حکومت پر ڈالی جاتی ہے. مرحوم کو چاہیے تھا کہ ایک اقرار نامے کا بندوبست کر لیتے جس میں تمام زیر تربیت افراد کسی بھی حادثے کی ذمّہ داری خود پر لے لیتے تو یہ کھکھیڑ نہ پڑتی.  

بھر حال مرحوم پھر بھی سیاست دانوں کی اہلیت و قابلیت سے مطمئن نہ تھے، لہٰذا مرحوم نے حکمرانی کے تمام اختیارات اپنے پاس ہی رکھے اور عوام کی دل پشوری کے لئے ایک مجلس شوریٰ بنائی. پھر اس خدشے کے پیش نظر کہ کہیں عوام جمہوریت کو بھلا نہ بیٹھیں اور جگ  ہنسائی کا سبب بنیں بعد میں انتخابات کا انتظام بھی فرمایا مگر یہ خیال رکھا کہ نا اہل اور ناکارہ سیاسی جماعتیں اور سیاست دان ان سے دور ہی رہیں، اور خاص طور پر ایسے افراد اور جماعتوں کو موقع دیا گیا جو اتنے نیکو کار، برگزیدہ، سادہ اورنٹھلے تھے کہ دنیاوی داؤ پیچ سے نا واقف اور عملی طور پر بچہ سقہ کے سکول آف تھاٹ سے تعلق رکھتے تھے جو بادشاہ کی جان بچانے کے بدلے ایک دن کی شاہی کے طالب رہتے  تھے. مرحوم کو یقین کامل تھا کہ اپنے سپہ سالاروں کی وفاداری کے بل بوتے پر ایک دن کی شاہی کسی کو دینے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا، مگر یہ موقع بھی نہ آیا اور سارے بچے سقے محض شوریٰ کی رکنیت سے ہی بہل گئے. مگر جیسا کہ دستور ہے انسان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرنے کے چکر میں بھی رہتا ہے، اس خدشے کے پیش نظر مرحوم نے مناسب وقت پر اس شوریٰ سے جان چھڑا لی.
     
(جاری ہے )  

Comments

comments

Latest Comments
  1. zulfi
    -
  2. qaisar
    -
  3. Abu Qaisar
    -
  4. Womens Nike Blazers High
    -
  5. Nike Shox TL3 Women
    -
  6. Mujer Air Max BW
    -
  7. Nike Zoom Solider 7
    -
  8. Nike Air Max
    -
  9. Air Jordan 2010
    -
  10. Air Jordan 60 Plus
    -
  11. Air Jordan 21
    -
  12. Air Jordan 5
    -
  13. Nike Free 5.0 V4 Mujer
    -
  14. Air Jordan 26 Shoes
    -
  15. Nike Air Max 2012
    -
  16. Sunglasses
    -
  17. Air Jordan 7
    -
  18. Nike Free Run Homme
    -
  19. Air Jordan 11 GS
    -
  20. Nike Dunk High
    -
  21. Nike Roshe Run FB
    -
  22. Nike Air Max 2012
    -
  23. Air Jordan 2014
    -
  24. Chaussures D&G Chaud
    -
  25. Prada Messenger Bags
    -
  26. Céline Clutch
    -
  27. Gucci Messenger Bags
    -
  28. Givenchy Bags (1)
    -
  29. Gucci Belts
    -
  30. Ed Hardy Mujer High Zapatos
    -
  31. Hermes Birkin Bags 25CM
    -
  32. Sac Hermès Kelly Depeches
    -
  33. Adidas Jeremy Scott Soldes
    -
  34. Gucci Shoulder Bags
    -
  35. Gafas Rayban Wairfare Baratas Jaen
    -
  36. Marc by Marc Jacobs Clothing
    -
  37. Ed Hardy Swim Trunks
    -
  38. Air Jordan Package
    -
  39. Nike LunarEclipse+ 2
    -
  40. Air Jordan 2014
    -
  41. Maillot?de?bain?Gucci
    -
  42. Nike?Air?Max?LTD
    -
  43. Mens?Nike?Air?Max?2011
    -
  44. Ray Bans Glasses Frames
    -
  45. LV Women Damier Azur Bags
    -
  46. Nike Roshe Run
    -
  47. Coach Classic Bags
    -
  48. Chaussures Puma
    -
  49. Air Max Skyline Femme
    -
  50. Megan Mcgahey
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.