عدالتی فرعون اور بھٹو – از حق گو

1002591_374349689359257_721308118_n

مجھےایک چھوٹے اخبار میں چھپنے والی یہ خبر یا رپورٹ دیکھ کے انتہائی درجے کی حیرت اور پریشانی ہوئی – جو عمران خان کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد تین اگست کو اخبار کی زینت بنی جس میں عدالت میں موجود ڈان ارسلان کے باپ نے خود کو عدلیہ جیسے با عزت ادارے سے زیادہ مقدس سمجھتے ہوے عمران خان سے غیر مشروط معافی کا تقاضہ کرتے ہوے ہوے کہا – ” عدلیہ پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی ” – ” ذو ا لفقار علی بھٹو یاد ہے نہ ” ؟؟ کس قسم کا غرور اور فرونیت ٹپکتی ہے ان الفاظ سے – ایک ٹھگ کا باپ جو خود بھی مالی اور اخلاقی اور یہاں تک کہ قانونی بعد عنوانیوں میں سر سے پیر تک ڈوبا ہوا ہے اس کے منہ سے یہ الفاظ نکلنا کہ” بھٹو یاد ہے نہ ” یہ کس قسم کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ؟

شرم آنی چاہیے تم کو ایک آئین پاکستان کے غدار ، سپریم کورٹ کو گھر کی لونڈی کی طرح استعمال کرنے والے چور اچکے کے سر پرست ، سر تا پا مجسمہ کرپشن شخص ، افتخار چودھری . شرم آنی چاہیے تمہیں – تم عمران خان کو بھٹو یاد کرا رہے ہو؟ بھٹو کو تمے یاد کرنا چاہیے ، وہ بھٹو جس کو تم اور تمارے بھائی بندوں نے ضیاء الحق سے ساز باز کر کے پھانسی پر لٹکا دیا ، بے شرم انسان تم ضیاء الحق کے جانشین ہو، بھٹو کو تم یاد کرو اور جا کے دیکھو گڑھی خدا بخش کے دور دراز گاؤں میں  میں ہر سال ہزاروں لاکھوں افراد دیوانہ وار بھٹو کے مزار پر حاضری دیتے ہیں جب کہ تمارے نہ جائز باپ ضیاء الحق کی قبر جو اسلام آباد کے بیچوں بیچ ہے وہاں اس کی اپنی اولاد بھی فاتحہ خوانی کرنے نہیں جاتی ہوگی

تم بھٹو کو چھوڑو اپنی فکر کرو ، یہ سوچو کہ جب تم دسمبر میں ریٹائر ہوگے تو تمارا کیا ہوگا ؟ کیا تماری کرپشن کی فائلیں نہیں کھل سکتی؟ کیا تمارے سیا کاروں سے پردہ نہیں اٹھایا جا سکتا ؟ یا اپنے ہی نافذ کردہ قوانین کے تحت خود کے لئے استشنا کا ڈھونگ رچاؤ گے؟  سوچو جب تمارے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا جائے گا – تماری معلومات کی درستگی کے لئے صرف اپنے بھائی بندوں میں سے دس لوگوں کے نام لے لو جن کو تم سمجھتے ہو کہ وہ با عزت منصف تھے تمہیں اپنی اور اپنے بھائی بندوں کی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا مسٹر  چیپ جسٹس

اگر تم میں اتنی ہی اخلاقی جرات اور ہمت ہے تو فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجو وہ تمارے اور تمارے بیٹے ڈان ارسلان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا کے تمہیں بھری عدالت میں ننگا کر رکھ دے گا – بھٹو کو یاد کرانے سے پہلے تم بھٹو کے ایک جیالے کو عدالت بلاو وہ تم اور تمارے انصاف کے چہرے پر پرے اس سیاہ نقاب کو اتار کے دنیا کو تمارا اور تمارے انصاف کا اصلی چہرہ دکھا دیگا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Khalid Bhatti
    -
  2. Khalid Bhatti
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.