نون کا ممنون – از سلمان علی

970168_574394599265368_1722467485_n

پوری رعایا مسلم لیگ نون کے قاعد نواز شریف کے ممنون ہے کے انہوں نے پاکستان کی صدارت کے لیے تین نون والے ممنون حسین کو چنا ، اب اگلے پانچ سالوں میں ممنون حسین اپنی خوشامدی صورت اور پان زدہ پیلے دانتوں کی بدولت پوری دنیا اور پاکستان میں نون کا علم بلند کرینگے ، اس بار صدر کے چناؤ میں نون نواز شریف نے بڑی ذہانت اور مشاورت کا مظاہرہ کیا ہے ، ہر ایک کے مشورے کو اہمیت دی ، یوں تو نون نواز شریف کے پاس صدر کے عہدے کے لیے کئی زیرک لوگوں کے نام تھے ، مگر نون نواز شریف نے اپنے ابا جی کی آخری وصیت کو یاد رکھتے ہوۓ ان ناموں کو پہلے فوقیت دی جن کے آخر میں یا درمیان میں کہیں نون کا حرف آتا تھا –

رائونڈ کے محل میں نون نواز شریف کے پاس وہ تمام نام رکھے گئے جن میں نون ایک ایک یا دو دو بار آتا تھا پہلے مرحلے میں چھوٹے نون صاحب میرا مطلب شیباز شریف نے اپنے جگری دوست رانا ثنا الله کا نام تجویز کیا ، لیکن اسے بڑے نون صاحب نے اپنی ذاتی رنجش کی وجہ سے مسترد کر دیا ، اس کے بعد کئی رانے ان کے سامنے رکھے گئے مگر بڑے نون صاحب کی نون کی بھوک نہ مٹی ، آخر میں وگ اتارے سر کھجاتے چوہدری نون نثار نے ایک تجویز بڑے نون صاحب کی خدمت میں پیش کی ، ان کا کہنا تھا کے کیوں نہ مسلم لیگ نون پورے ملک میں ایک منادی کرواے کے پورے ملک میں جو بھی ایسا بالغ غائب دماغ شخص موجود ہو گا جس کے نام میں سب سے زیادہ نون آتے ہوں گے اسے ملک کا صدر بنا دیا جائے گا –

اس خبر کے نشر ہوتے ہی پورے ملک کے نون اور نون غنوں نے رائونڈ پیلس فون شروع کر دیے ، لیکن اگلے ہی دن حیرت انگیز طور پر رائونڈ پیلس کے باہر سارے نون غُنے اکٹھے ہو گئے جِن کے نام کچھ اس طرح کے تھے ، نواب اسلم ریسانی ، نوری نت ، نورا پہلوان ، وغیرہ ، ابھی انٹرویو جاری تھے کے رائونڈ محل میں منادی ہوئی کے تین نون والا غائب دماغ شخص مل گیا ، جب خبر اندر شیش محل میں نون نواز شریف تک پوھنچی جو اس وقت کچھ شغل فرما رہے تھے تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سماے اور فورن بغیر قمیض اور جوتوں کے باھر دوڑے اور ممنون حسین کو جو اپنے سارے پیلے دانت نکالے ادب سے جھکے ہوۓ کھڑے تھے ، نواز شریف نے آگے بڑھ کر انہیں فورن اپنے پاؤں کے پاس بیٹھا لیا اور پیار سے سر پر ہاتھ پھیرنے لگے اور مُممنون حسین نے اپنے سارے پیلے دانت نکل کر مسکرا کر ان کا شکریہ ادا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Farooq Usmani
    -
  2. Ray Ban Portugal
    -
  3. Ray Ban Junior Prezzo
    -
  4. New Arrivals Nike Air Max 2013
    -
  5. Men Wallets
    -
  6. Nike Air Max 2012 Women
    -
  7. Air Jordan 17
    -
  8. Nike LeBron 9.5
    -
  9. Nike Air Max 90 VT
    -
  10. Nike Air Max 2014 Mujer
    -
  11. Supra Shoes NSI11
    -
  12. Kids Jordan 10
    -