
دو دن پہلے، تکفیری دہشت گردوں نے معروف پاکستانی مصنف, صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن عامر حسینی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی. انہوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر ہوائی فائرنگ کی ، اللہ و اکبرکے نعرے لگائے اور اس کے بعدموقعہ سے فرار ہوگیے .
عامر حسینی ایک جانے پہچانے ، مشہورصحافی ہیں جس کی وجہ ان کی اسٹیبلشمنٹ مخالف تحریروں کا پاکستان کے اردو میڈیا، سیاسی حلقوں اور بلاگز میں خاص مقام ہے. انہوں نے کہا کہ انہوں نے حافظ سعید کی خاص طور پرآئی ایس آئی کے ساتھ جماعت دعوہ کے لنکس، کے بارے میں روزانہ “خبریں ” میں انکشاف کیا. انہوں نے کہا کہ وہابی انتہا پسند گروپ جماعت الدین دعوہ(عرف لشکر طیبہ) نے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ صرف اور صرف ان کی دہشت گردی مخالف تحاریر ہیں .

کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ (پی ایف یو جے اور دوسری صحافتی تنظیمیں) میں پریس تنظیموں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور عامر حسینی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے
لیٹ اس بلڈ پاکستان کے ایڈیٹرز اور مصنفین جناب عامر حسینی کی بھرپور حمایت کا اظہارکرتے ہیں . ہم پنجاب حکومت سے جناب عامر حسینی کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا بھرپور مطالبہ کرتے ہیں
Comments
comments