جہانگیر ترین کا انصاف, دو سو سے زائد ملازمین کو بغیر نوٹس فارغ کر دیا

tareen-join-imran-khan

چار روز قبل سرائیکی خطے کی آواز روہی ٹی وی کو بند کر دیا گیا۔ دو سو سے زائد ملازمین کو بغیر نوٹس دیے فارغ کر دیا گیا۔دو سو ملازمین کا مطلب ہے دو سو گھر۔یاد رہے کہ روہی ٹی وی کے مالک جہانگیر ترین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔جن کا نعرہ تھا کہ ہم حکومت میں آکر لوگوں کو انصاف فراہم کریں گے۔کوئی ان سے پوچھے یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ آ پ نے تو اپنے سرائیکی بھایؤں کو بلا نوٹس نوکریوں سے فارغ کر کے جو نا انصافی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔آج تک کسی بھی ٹی وی چینل نے اتنی بے دردی سے اپنے صحافی ملازمین کامعاشی قتل نہ کیا ہو گا جس بے دردی سے سرائیکی خطے کی آواز نے اپنے ان سرائیکی بھائیوں کامعاشی قتل کیا ہے جنھوں نے اس امید پر ووٹ بھی پی ٹی آئی کو ڈالے تھے کہ شاید جہانگیر ترین جیسے لوگ ان کے حق کی حفاظت کریں گے۔
ان صحافی حضرات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح بلا نوٹس ملازمت سے برخاست کرنا غیر قانونی ہے جس کے اوپر وہ قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں۔ اور خاص طور پر یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امجد بھٹی نے نہ صرف جہانگیر ترین کے میڈیا ایڈوائیزر کے طور پر ذمہ داری سمبھالی ہے بلکہ منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹینگ کے پالیسی ایڈوایزر کا عہدہ بھی ان کو تھما دیا گیا ہے تا کہ وہ آیندہ آنے والے دنوں میں اسی طرح صحافیوں کا معاشی قتل عام کرتے رہیں۔یاد رہے کہ چند لوگ جن کی روہی ٹی وی سے طویل وابستگی بھی نہیں اور تعلیمی لحاظ سے بھی اپنے عہدوں پر رہنے کا حق نہیں رکھتے ان کو بچا لیا گیا ہے کیوں کہ ان کا تعلق میڈیا ایڈوائزر سے بتایا جا رہا ہے۔جبکہ روہی ٹی وی کے آغاز سے اس سے وابستہ وہ لوگ جن کی سرائیکی کلچر سے وابستگی ہے ان کو ان کی وفاداری اور مٹی سے محبت کی یہ سزا دی گئی ہے۔

rohi 3
Rohi 1
Rohi 2

Comments

comments

Latest Comments
  1. Malik Jalil khokhar jurnalist. Firoza distt Rahim yar khan. cell. 03468404945
    -
  2. Akhtar Malik
    -