ہمارا ووٹ دہشتگردی کے خلاف: نکل پڑو 11 مئی کو جوق در جوق

vote1

‫جیالو، نکل پڑو 11 مئی کو جوق در جوق اور گھر بیٹھے ساتھیوں کو بھی نکالو

تیر پر مہر لگا کر دنیا کو بتا دو کہ ہمیں اپنے پُر عزم قائد پر فخر ہے جس نے پانچ سال بیشتر تباہ حال پاکستان کو سنبھالا دینے کی مشکل ذمہ مداری قبول کی اور پھر ہوشیار ایجنسیوں، آزاد عدلیہ اور شتر بے مہار میڈیا کی مشترکہ سازشوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ملکی آئین کی اصل حالت میں بحالی، صوبائی اکائیوں کی شناخت، کاشتکاروں کو ان کے حقوق اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ جیسے کارہائے نمایاں کے علاوہ نئے پاور پراجیکٹس، گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن جیسے دُور رس منصوبہ جات اور چین و ایران کے ساتھ نئے تعلقات کی صورت میں نئی خارجہ پالیسی کے ذریعے ایک خوشحال و خود مختار پاکستان کی بنیاد رکھی

[youtube id=”320RZFUShGE” width=”600″ height=”340″ position=”left”]

ہمارا ووٹ دہشتگردی کے خلاف

اگر آپ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے نہیں ہے تو آپ کسی بھی ایسی پارٹی اور شخصیت کو ووٹ دے سکتے ہیں جو طالبان اور سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کی کھل کر مذمت کرتا ہو اور جو اگر مگر کی آڑ میں دہشت گردوں کا حلیف نہ ہو

ہمارا ووٹ دہشتگردی کے خلاف ۔ ۔ ۔
اپنے ووٹ سے ان ظالم قوتوں کو شکست دیں جو انسانیت کی دشمن ہیں

فیصلہ آپ کا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Mufti Zandeeq
    -
  2. RFar
    -