جو جذبہ پیپلزپارٹی کے نوجوانوں میں ہے کوئی اور پارٹی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی: شہزادی توصیف چیمہ ایڈوکیٹ

428461_247462188725092_1901166074_n

لاہور: شہزادی توصیف چیمہ ایڈوکیٹ ( امیدوار برائے مخصوص نشست پاکستان پیپلزپارٹی) نے پیپلزپارٹی یوتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جو جذبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوانوں میں ہے کوئی اور پارٹی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دوسری جماعتوں کی طرح ووٹ حاصل کرنے کے لیے یوتھ کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ عمل سے ثابت کیا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ انھوں نے کیا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کا پی۔ایس۔ایف اور بے نظیر بھٹو کا پی۔واے۔ او کی بنیاد ر کھنا اا سی با ت کا ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے جس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی ہے وہ اس پر ان کی مشکور ہیں کہ اس الیکشن میں نوجوانوں کو بھی پورا موقعہ مہیا کیا گیا ہے۔
شہزادی توصیف چیمہ کاکہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم مخالف جماعتوں کی سوشل میڈیا ٹیمز کی طرح گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتی اور یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ثابت کی ہے۔

Here’s a link of video:


Rehman Malik Prepares Group to Compete PML… by RohailAsghari

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


*