طاہر اشرفی نے لال مسجد آپریشن میں وفاق المدارس کے دیوبندی علما کے دوغلے کردار کو بے نقاب کر دیا – از حق گو

Tahir-Ashrafiلال مسجد آپرشن کے حوالے سے مولانا طاہر اشرفی کی ایک وڈیو ابھی کچھ دن پہلے ہی منظر عام پر آی ہے جس میں موصوف نے کافی جرات و صاف گوئی سے کام لیتے ہوے لال مسجد آپرشن میں ملوث اور حالات کو نہ قابل تصفیہ منزل تک پہنچانے والوں پر نام لئے بغیر سخت تنقید کی ہے

طاہر اشرفی صاحب سے نظریاتی اور فقہی اختلاف کے باوجود ان کے کسی حد تک سچ بولنے اور لال مسجد آپرشن اور ان حالات کا دوران منفی  کردار ادا کرنے والے لوگوں پر کی جانے والی تنقید قابل تعریف ہے ، موصوف کا کہنا تھا لال مسجد آپرشن کے ذمہ داران میں دیوبند مکتبہ فکر کے اکابرین کا کردار نہایت ہی منفی اور غیر ذمہ دارانہ تھا ، وہ بجاے معاملے کو سلجھانے کے لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر قبضہ کرنے کی منصوبہ سازی کر رہے تھے

وفاق المدارس اور وزیر مذہبی امور کے بارے میں موصوف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کی بلکہ وزیر موصوف تو لال مسجد کے کرتا دھرتوں کو ڈٹ جانے ، میدان خالی نہ چھوڑنے کا کہہ رہے تھے اور لال مسجد کے حق میں فوج میں بغاوت کی نوید بھی سنا رہے تھے جس کی وجہ سے لال مسجد کے مولوی اپنی ایکسٹریم پوزیشن سے پیچھے ہٹنے پر قطی طور پر تیار نہ ہوے ، وزیر موصوف کا نام لئے بغیر طاہر اشرفی صاحب نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،
ویسے ان وزیر موصوف کا نام بھی پورا پاکستان جانتا ہے ، آخر ان کے والد کا بویا ہوا تو آج ہم کاٹ رہے ہیں

خیر ہم طاہر اشرفی صاحب کو ان کی اس جرات پر مبارک بعد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ تکفیری دہشت گردوں ، ان کے حامیوں اور آقاؤں کے خلاف بھی اسی طرح جرات سے آواز اٹھایں گے اور خاص طور پر احمدی پاکستانیوں کے بارے میں اپنے جارحانہ رویے پر نظر ثانی کریں گے

Comments

comments

Latest Comments
  1. huma ali
    -
  2. Abdullah AlFaisal
    -
  3. Mufti Zandeeq
    -
  4. Nabeela Niazi
    -