Deobandi militants of Sipah Sahaba Taliban kill another Shia professional in Peshawar

bbc-300x110

121122151500_peshawar-police-300x168

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے

والے سرکاری اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاکت کا یہ واقعہ بدھ کی صبح گلبرگ کے علاقے میں پیش آیاپولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میونسپل کارپوریشن کے سب ڈویژنل افسر خواجہ عمران بیٹے کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے اڑتالیس سالہ خواجہ عمران موقع پر ہی ہلاک اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر فرقے کی بنیاد ہدف بنا کر ہلاک کیے جانے کاواقعہ ہے

تاحال کسی گروپ کی جانب سے اس تازہ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ماضی میں ایسے واقعات کی ذمہ داری کالعدم  تکفیری تنظیم لشکرِ جھنگوی نے قبول کی تھی۔خواجہ عمران پشاور میں رواں ہفتے میں ہدف بنا کر ہلاک کیے جانے والے دوسرے شیعہ ہیں۔ دو دن قبل پشاور کے مضافاتی علاقے لڑمہ میں ایک ریٹائرڈ فوجی آغا محمد حسن کو بھی نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھی۔

پشاور میں حالیہ چند ہفتوں میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور چند ماہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلے ایک عرصے سے جاری ہے اور کراچی اور کوئٹہ میں سینکڑوں افراد ایسی ہی وارداتوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

تاہم پشاور میں جہاں ماضی میں طالبان کی کارروائیوں میں حکومتی فورسز اور عوام کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے وہاں فرقے کی بنیاد پر ہدف بنا کر ہلاک کیے جانے کا سلسلہ شروع ہونے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Source :

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/03/130327_peshawar_target_killing_zs.shtml

 

Peshawar, terrorist had killed the Shia leader at Gulbarg Peshawar on Wednesday morning near Gulbarg Peshawar. The incident occurs when the Municipal officer Imran Ali along with his son was in his vehicle and unknows people start firing. In the result of firing Imran Ali shot dead on spot and his son Raza Ali injured.

After the incident local police cordon off the area and shifted the dead body to lady reading hospital. Hospital management confirmed the death of Imran Ali, the injured Raza Ali the son of Imran Ali shifted to operation theatre and doctors admit the injured is not serious.

Police start investigation of the incident, the FIR of the incident registered in lady reading hospital Peshawar, no one took the responsibility of the killing of Shia leader in Peshawar.

After the killing of Imran Ali Shia community stage a protest in the front of Peshawar press club Peshawar. They shout against the provincial government and demand to protest the Shia community in province.

Source :

http://www.allvoices.com/contributed-news/14302556-terrorist-killed-the-shia-leader-in-peshawar

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sadia raza khan
    -
    • Tarique.binziyad
      -
  2. Jaffar Hashmi
    -
  3. qammmar
    -
  4. qammmar
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.