شیخ وقاص کا نواز لیگ میں جانا اور لدھیانوی کا بیچ چوراہے میں سانجھے کی ہنڈیا پھوڑنا– از حق گو

آخر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گیی وہ ہوا جو کسی نے سوچا نہیں تھا

شیخ وقاص اکرم کے نواز لیگ میں جانے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں تھا..موصوف اپنی ہر محفل میں نواز لیگ پر دہشت گردوںکی.حمایت اور سرپرستی کا الزام لگایا کرتے تھے

جیسا کے وہ پارلیمنٹ میں اپنی تقریروں میں اس بات کا اظہار بھی کر چکے تھے.

مثال کے طور پر علمدار روڈ اور پھر ہزارہ ٹاؤن دھماکوں کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران یہ تک کہہ دیا.

”کوئٹہ

میں اس وقت اڑسٹھ لشکر جھنگوی کے شدت پسند قید ہیں لیکن عدالتیں انہیں سزا نہیں دیتیں۔ ان کے بقول جن سات پولیس اہلکاروں نےشدت پسندوں کو گرفتار کیا ان میں سے پانچ مارے جاچکے ہیں”۔

ان کے بقول لشکرِ جھنگوی کے سربراہ کو پنجاب حکومت پروٹوکول دیتی رہی ہے۔ ان کے بقول کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ کو اسلامآباد پولیس نے گرفتار کرنا چاہا تو پنجاب پولیس نے ان پر بندوقیں تان لیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا ” تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ چند ووٹوں اور سیٹوں کی قربانی دیں اور جو مولوی ہتھیار اٹھاتا ہے اس کےخلاف کارروائی کریں کیونکہ ایسے لوگ کبھی باتوں سے نہیں مانتے۔

’جو ہمارے بچوں کو مارتے ہیں انہیں قتل کرنا ہوگا ۔۔۔ یہ چند مٹھی بھر لوگ ہیں ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ ہمیں بہادر لیڈر کیضرورت ہے اور کل اگر قوم کے بچوں کو تحفظ دینا ہے تو آج تھوڑی قربانی دینی ہوگی”۔

http://www.express.pk/story/102443/

ان الزامات کو تقویت اس وقت ملی تھی  جب پنجاب حکومت کے وزیر لا قانون و بے انصاف رانا ثنا اللہ نے کالعدم تنظیم کے لیڈر لدھیانویدیوبندی کے ساتھ ایک ضمنی انتخاب میں مہم چلائی

 

cr_mega_655_rana-sanullah-and-muhammad-ahmed-ludhianvi-Sipah-e-Sabah

 

اس انتخابی مہم کے بعد پاکستانی عوام پر نواز لیگ اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان روابط کا راز آشکار ہوگیا.

چند مہینوں پہلے اهل ا سنت ول جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ منٹ کرنے والی نواز لیگ ہزارہ ٹاؤن،علمدار روڈ اور عبّاس ٹاؤن دھماکوں کے بعد دفاعی پوزیشن پر چلی گیی.کیوں کے ان سب دھماکوں میں وہی  دہشت گرد تنظیمیں ملوث تھی جو اهل سنت ول جماعت کی چھتری تلے اپنے خونی کھیل کھیل  رہی ہیں.

نواز لیگ کے دفاعی پوزیشن پر جانے کے بعد ان کے تقریباً تمام لیڈرز نے ایسی کسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی سخت الفاظ میں نفی کی..اور کہاہے ان کی جماعت کا کسی دہشت گرد جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے.

مگر یہ عقدہ بھی تب  کھلا جب اسی دہشت گرد جماعت کے دہشت گرد لیڈر نے  ٹیلی ویژن شو میں ضمنی انتخابات کے اتحادعلاوہ نواز شریف،شہباز شریف کی جلاوطنی کے دورا ن ان  سے مکّہ میں ہونے والی اپنی ملاقاتوں کے حوالے دیے ،اور یہ تک کہہ  ڈالا ہمارےدرمیان بہت  سی باتوں پر اتفاق ہوا تھا جن میں سے ایک انتخابی اتحاد بھی تھا.

نوں لیگ کے انکار پر ملا لدھیانوی کافی غصے میں تھا اور یہ بھی کہہ گیا کے یہ لوگ دباؤ نہیں برداشت کر سکتے.

 

ns-aswj

ملا لدھیانوی کے حالیہ بیانات میں ایک اور چیز بھی کھل کر سامنے آئی کہ  جھنگ کے ضمنی انتخابات سے پہلے بھکر سے ٢٠٠٨ میںشہباز شریف کا بلا مقابلہ منتخب ہونا بھی اسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ  اور سودا گری  کا کرشمہ تھا.

گزشتہ روز کے اخبارات میں ملا لدھیانوی کے بیانات کچھ یوں تھے.

لاہور: اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے مسلم لیگ (ن) میں شیخ وقاص اکرم کو شامل کرنے پر شہاز شریف کواحسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2008کے ضمنی انتخاب میں اہلسنت والجماعت کی حمایت سے ہی شہبازشریف کامیاب ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ 2008  میں بھکر کے ضمنی انتخابات میں اہل سنتوالجماعت کی حمایت سے ہی شہباز شریف کامیاب ہوئے، اگر وہ حمایت نہ کرتے تو آج شہباز شریف ایوان سے باہر ہوتے۔

اہل سنت والجماعت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے شیخ وقاص اکرم کو ساتھ بٹھا کر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے۔ اب ان کیجماعت آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن)کا مقابلہ کرے گی۔

روزنامہ ایکسپریس

واضح رہے کہ شیخ وقاص اکرم جھنگ سے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں اور وہ مقامی سیاست میں اہل سنت والجماعت کے روایتی حریف ہیں۔

اس کے علاوہ ملا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کچھ اس قسم کی ٹویٹس اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کے بات اتنی بھی سادہ نہیں .

ludhianvi2

 

ان ٹویٹس سے ایک بات تو صاف ہے کے نواز لیگ اور دہشت گرد جماعت کے سربراہ لدھیانوی دیوبندی کے درمیان کوئی خفیہ ڈیل تو تھی..

شاید اب بھی ہو.

کیوں کے دونوں کی مکّہ میں کی جانے والی ملاقاتوں میں ان دونوں کے مائی باپ سعودی عرب کے حکام  کا کردار خارج از امکان نہیں.

قرین قیاس تو یہی ہے کے ابھی بھی سعودی عرب کے حکام ان دونوں سے رابطہ  میں ہیں…اور ان کے آپس کے ظاہری اختلافات کونبٹانے کی کوشش کر رہے ہیں..کیوں کے دیوبندی دہشت گرد اگر نواز لیگ کی سیاسی پشت پناہی سے محروم ہوگے تو ان کو پاکستان میں کہیں جائے امان نہ ملی گی.

اور اس بات کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا کے یہ ظاہری بیان بازیاں نواز لیگ پر سے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے دباؤ کو کم کرنے کی ایک کوشش ہو.

اور آخر وہ کون سے احسان تھے جو ملا لدھیانوی گنوا رہا ہے؟

اور اگر ان کے اپس کے اختلاف حقیقی ہیں تو ہمیں دیوبندی دہشت گردوں کے خلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کیوں  نہیں نظر آرہے؟

کیا مسیحوں کے گھر اور املاک جلانے کے جرم میں ان دہشت گردوں کو پابند سلاسل نہیں ہونا چاہیے تھا؟

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کے اہل سنت ول جماعت کسی بھی وقت کالعدم قرار دی جا سکتی ہے.اور اگر ایسا ہوتا تو یقیناً نوازلیگ پر یہ دباؤ مزید بڑھ جاتا.

امکان تو یہ بھی ہے کے مغربی طاقتوں کو دکھانے کے لئے ظاہری طور پر قطع تعلق کر لیا جائے.تا کہ  نواز شریف اور اس کی پارٹی کے مغرب اور امن دوست ہونے کا  تاثر دیا جا سکے.

آخر اتنے پرانے تعلقات یوں پل بھر میں تھوڑی ٹوٹیں گے.

ملا اور نواز لیگ کا تعلق بھی تو بہت پرانا ہے.

شہباز شریف کا وہ  بیان کون بھول سکتا ہے..جس میں طالبان کو یہ کہا گیا کہ  ہماری اور تماری سوچ ایک ہے..پنجاب   پر حملے متکرو

 

 

http://archives.dawn.com/archives/43949

باقی پورا پاکستان حاضر ہے.

اب اتنی سی بات پر برسوں کے یارانے جانا کچھ سمجھ میں نہیں آتا.

خیر خبر تو یہ بھی گرم ہے کے ملک اسحاق دیوبندی اور لدھیانوی دیوبندی کے درمیان انتخابات میں حصّہ لینے اور نہ لینے کے معاملے پر اختلاف شدّت اختیار کر چکے ہیں.امید ہے  عنقریب ان دونوں  میں سے کسی  ایک کو جہنم رسید کر کے ان کی قیادت پھر کسی  ایک..جگہ مجتمع کر دی جائے گی اور تاثر یہی دیا جائے گا کے مخالف فرقے کے لوگوں نے نشانہ بنایا ہے.. ہمدردیاں سمیٹی جاییں  گی جیسے کے پہلی بھی کئی بار دیکھاجا چکا ہے.

آگے آگے دیکھئے نواز لیگ اور دہشت گرد اہل سنت ول جماعت دیوبندی تنظیم کے درمیان یہ نورا کشتی کب تک چلتی ہے

حالت کو مد نظر رکھ کر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ان دونوں کے مشترکہ مفادات کو دیکھتے ہوے ان کی اس حالیہ چپقلش کو سچ مچ کیلڑائی مان لینا..قبل از وقت ہے.

 

ns

پس تحریر : نواز شریف نے احمد لدھیانوی سے دوبارہ دوستی کی کوشش شروع کر دی

aswj pmln

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Femmes Nike Free Run 3.0
    -
  3. Air Jordan 12
    -
  4. Nike LeBron 10 Low
    -
  5. Nike Shox Dream Mens
    -
  6. Femmes Vans Authentic
    -
  7. Nike Air Max Tailwind 5
    -
  8. Cravate Boutique
    -
  9. Chrome Hearts
    -
  10. Prada
    -
  11. Mænd
    -
  12. Louis Vuitton Keychain Vente
    -
  13. Prada Wallets
    -
  14. Camisetas Louis Vuitton Mujer
    -
  15. Mulberry Lizzie
    -
  16. Air Jordan CP3 VII
    -
  17. Tom Ford
    -
  18. Birkin Cocodrilo leather
    -
  19. Sac Céline Cabas
    -
  20. Gucci Scarves
    -
  21. Nike Shox Deliver
    -
  22. Air Jordan 2010
    -
  23. Homme
    -
  24. Air Jordan 16
    -
  25. Nike Basketball
    -
  26. Celine
    -
  27. Nike Blazer High
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.