تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی سرپرستی پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے کرتے ہیں – حامد میر


Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP), Zaid Hamid and other terrorists and their apologists are sponsored by ISI, says Hamid Mir.

تحریک طالبان کے دہشت گرد پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے پروردہ ہیں – حامد میر ، محمد مالک اور ابصار عالم

اکیس اکتوبر کو نشر ہونے والے پروگرام باٹم لائن میں معروف صحافیوں حامد میر، محمد ملک اور ابصار عالم نے کھل کر تحریک طالبان پاکستان پر تنقید کی اور پاکستانی طالبان کے پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے ساتھ خفیہ روابط اور ریاستی سرپرستی کا انکشاف کیا

حامد میر نے یہ بھی بتایا کہ لال مسجد آپرشن کے دوران پاکستانی طالبان کا مقتول سربراہ بیت الله محسود اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاج میں موجود تھا جس کو آئی ایس آئی نے مولانا سمیع الحق اور مولانا فضل الرحمان کے توسط سے بلایا تھا – حامد میر نے یہ بھی بتایا کہ بینظیر بھٹو کے دور میں بھی رحمان ملک اور دوسرے حکومتی اہلکار پاکستانی فوج کے اشارے پر طالبان کی سرپرستی میں مصروف تھے

پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ قبائلی علاقہ کے صحافی حیات الله خان کو طالبان نے نہیں، بلکہ آئی ایس آئی نے قتل کرایا تھا – حامد میر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صحافیوں کو دھمکی دینے والا طالبان کا ترجمان احسان الله احسان ایک فرضی نام ہے (ہمارے خیال میں ضرب مومن میں فرضی نام سے لکھنے والا جاوید چودھری بھی وہ شخص ہو سکتا ہے ) جس کے پس پردہ پاکستانی فوج ہے جو صحافیوں پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے تاکہ اپنی مرضی کی رپورٹنگ کرا سکے

حامد میر نے افغان جہاد کو نام نہاد جہاد قرار دیا اور کہا کہ جب تک پاکستانی فوج پاکستان اور افغانستان میں موجود طالبان کی سرپرستی بند نہیں کرتی، تب تک اس ملک سے دھشست گردی کا سامنا نہیں ہو سکتا

حامد میر نے لال ٹوپی والے مسخرے زید حامد پر بھی شدید تنقید کی اور اسے آئی ایس آئی کا آلہ کار قرار دیا

محمد مالک نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں پر نسل کشی پر کے گئے ان کے پروگرام کے بعد ان کو بہت سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوۓ

پروگرام میں موجود تمام صحافیوں نے طالبان اور پاکستانی فوج کے گھناونے کردار سے نفرت کا اظہار کیا جس پر جاوید چودھری مضطرب اور خاموش نظر آئے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Asma bint Marwan
    -
  2. Mubasher
    -
  3. Rahat Ali Changezi
    -
  4. Abbas Ahmad Deobandi
    -
  5. dr.yasir irshad
    -
  6. dr.yasir irshad
    -
  7. sattar rind
    -
  8. Shaheryar Ali
    -
  9. hakim
    -
  10. khyalmat shah afridi
    -
  11. sincere Pakistani
    -
  12. Rizwan Shaikh
    -