News & Views (Daily “Jang”) :By Khalid Wasti

خبریں اور تبصرے
(بحوالہ روزنامہ ”جنگ”)

× دہشت گردی پر قابو پانے کے لیئے پنجاب حکومت کی بھر پور مدد کریں گے -(وزیر اعظم گیلانی) –
پنجاب حکومت کی بھر پور مخالفت کے باوجود –

× ڈاکٹر باسط کے بیانات کی حکمت عملی بابر اعوان نے تیار کی تھی – (طارق بٹ – نمائیندہ جنگ)-
لیکن عملدرآمد انہوں نے کسی اور کی حکمت عملی پر کیا –

×ویلیو ایڈڈ ٹیکس عوام دشمن ہے ، نافذ نہیں ہونے دیں گے – (چوہدری نثار)-
”عوام دوست” طاقتوں سے ہمارے خفیہ مذاکرات جاری ہیں – پنجاب کی حد تک نتائج ”حوصلہ افزا” ہیں –

× را ، موساد اور سی آئی اے مشترکہ دفاتر کھولنے پر رضا مند – (جاوید رشید – نمائیندہ جنگ)-
لشکر طیبہ ، سپاہ صحابہ، حرکت المجاہدین اور جماعت اسلامی بھی شیر وشکر ہو چکے ہیں –

× پنجاب : جنگجو بائیس حملوں میں پانچ سو سے زائد افراد کو شہید کر چکے ہیں – (ٹی وی رپورٹ)-
اعداد و شمار پرانے ہیں – تب پنجاب حکومت خاموش تھی –

× حکومت پنجاب کا دینی مدارس کے خلاف کاروائی کا کوئی ارادہ نہیں – (بابر ڈوگر – نمائیندہ جنگ)-
یہ تو ایک کھلا راز ہے –

× حالات بہتر نہ ہوئے تو جنوبی پنجاب میں کاروائی ہو گی – (وزیر مملکت امور داخلہ)-
امن و امان صوبائی معاملہ ہے – پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق حالات ہمیشہ بہتر ہی ہوں گے –

× سرگودہا : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میڈیا کو اہم فیصلوں کی اطلاع دینے سے انکار کر دیا – (نمائیندہءجنگ)-
چوہدری ثناءاللہ کو صوبائی وزارت قانون کا قلمدان اسلیئے نہیں سونپا تھا کہ عدالتیں من مانی کرتی پھریں –

× اسلام آباد میں غیر ملکی اعلی عہدیدار کا اہلیہ پر تشدد – ایف آئی آر درج نہ ہو سکی – (نرجس زیدی )-
نمک کی کان میں پڑ کر ہر چیز نمک ہوجاتی ہے – ایف آئی آر کا نہ کٹنا  بھی
ہماری  روایات کے عین مطابق ہے

Comments

comments