Thousands of Shia Muslims mourn 34 massacred in Khanpur
Today was the chehlum (end of formal 40 days of mourning) of 34 Shia Muslims who were massacred by Pakistan army backed Jihadi-sectarian terrorists (Sipah-e-Sahaba Pakistan SSP aka Ahle Sunnat Wal Jamaat ASWJ) on 15 January 2012 in Khanpur (Rahimyar Khan, Punjab).
As was expected, Pakistan’s mainstream media including progressive journalists ignored a very large gathering of Shia Muslims from all over Pakistan who had gathered in Khanpur to protest against the ongoing Shia killings which is taking place in the country since late 1970s.
The speakers at the chehlum condemned the ongoing massacre of Shia Muslims at the hands of the ASWJ-SSP terrorists who have been recently reinforced through Pakistan army-backed ‘Defence of Pakistan Council’ (DPC). Shia scholars and leaders also condemned Pakistan federal government (of PPP) and the Punjab government (of PML-N) because of their failure to protect Shia Muslims in Punjab and all over Pakistan. Shia speakers expressed their full support to Sunni-Shia unity in Pakistan, and highlighted the fact that the majority of peaceful Sunni Muslims condemn barbaric terrorism by the Saudi-funded, Pakistan army-supported Jihadi-sectarian monsters (extremist Deobandis of SSP-ASWJ-DPC etc.)
Here is a video footage of the Khanpur massacre:
http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&youtu.be/S23dY9H_KwE
One can only feel anger and dispair at the civil society apologists or obfuscators of such dastardly inhuman acts.
Report in Urdu:
صوبہ پنجاب کے شہر خان پور میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے شیعان مولا علی کا چہلم آج خان پور میں ہوا۔
ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں شیعان حیدر کرار نے شرکت کی۔نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خان پور میں شہدائے چہلم امام حسین علیہ السلام کی یاد اور شہداء کے چہلم کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں پیروکاران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خان پور میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا اجتماع صبح 10 بجے شروع ہوا جو کہ مغرب تک جاری رہا ،اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں خواتین اور مردوں نے شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دین اسلام کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے،اس موقع پر شرکائے چہلم نے لبیک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے ،شرکاء نے سروں پر سرخ اور سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا حسین علیہ السلام اور لبیک یا مہدی عج فرجہ عیاں تھا۔
واضح رہے کہ شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام خان پور کے چہلم کے اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ شعرائے کرام،زاکرین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
Video report: Shuhda Conference Khan Pur 23 Feb 2012
مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا باپ ہوں۔ مجھے اپنے بیٹے پے ناز ہے۔ اگر وقت آیا تو میں بھی مولا پے قربان ہوجاو گا۔
مجلس شہدائے اربعین خان پور میں شہید کے والد کا خطاب
https://www.facebook.com/shiakilling3
Thank you, LUBP. While Pakistani media and blogs are shamelessly silent, your voice gives us hope.
You are a part of our history. Pakistan’s Shias, Ahmadis, Balochs, Pashtoons, Hazaras will never forget your role in confronting the collective silence in Pakistani society and media.
A Tribue To Shia martyrs by Shaheed Foundation
Mukhtar Hussain Fatehpuri Reciting Tarana
http://youtu.be/2QBeYQ6De6A
Not only the banned outfits and generals holding old narrative and policy are fully supported by the religious parties of the country, but also an emerging party claiming itself to be liberal, the PTI of Imran Khan, is also hand in hand with Sipah-e-Sahaba and Jamaat-ud-Dawa. Though PML(N) has not joined this council but the ideology of this party is ambiguous as its leaders have often shown soft corner for banned organisations to take their vote bank in hands as Punjab government ignored flourishing of these organisations and their arms.
HUMAIRA KANWAL
http://www.pakistantoday.com.pk/2012/02/a-little-about-difa-e-pakistan-council/
ملت تشیع کی حب الوطنی کو بزدلی نہ سمجھا جائے، دہشتگردوں کو لگام دی جائے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز:شہدائے خانپور کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ خانپور کے نامزد ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور پنجاب حکومت انہیں گرفتار کرنے کی بجائے پروٹوکول دے رہی ہے جو بذات خود دہشتگردانہ فعل ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سانحہ خانپور میں شہید ہونے والوں کی رسم چہلم بستی شہدا خانپور میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے علما کرائم اور مومین نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چہلم کے جلسے میں بیس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ شبیر بخاری، علامہ مقصود علی ڈومکی، سید ناصر عباس شیرازی اور دیگر مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ سانحہ خانپور کے شہدا کے نامزد قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پنجاب حکومت انہیں گرفتار کرنے کی بجائے پروٹوکول دے رہی ہے جو بذات خود ایک دہشت گردانہ فعل ہے۔
مقررین نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان وطن عزیز سے محبت کرتی ہے ہم نے ہی یہ پاکستان بنایا تھا اور آج اس کی سلامتی بھی ہمیں عزیز ہے جب کہ جن قوتوں نے قیام پاکستان کے وقت تحریک آزادی کی مخالفت کی تھی آج وہی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ خانپور کے نامزد ملزم ملک اسحق کو سرکاری پروٹوکول حاصل ہے اور پنجاب حکومت چند ووٹوں کی خاطر ملکی سلامتی دائو پر لگا رہی ہے جو شریف برادران کو بہت مہنگا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں شامل دہشت گردوں کے سرپرست رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے معزول کیا جائے اور کسی غیر جانبدار شخص کو وزیر قانون تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ خانپور کو چالیس دن ہو گئے ہیں لیکن پولیس ایک بھی ملزم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جب کہ خانپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں قائم جیش محمد کے تربیتی کیمپ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔
مقررین نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدا کے لواحقین کے لئے اعلان کردہ معاوضہ دگنا کیا جائے اور اس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر دفاع پاکستان کونسل کے نام سے ایک بار پھر متحرک ہو رہے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسی کی دہائی میں پاکستان کو کلاشن کوف اور ہیروین کو تحفہ دیا تھا اور اب پھر وہی چہرے نیا ایجنڈا لے کر میدان میں اتر رہے ہیں اور ان کی سرگرمیاں ملکی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں لہذا حکومت ان کو ملک کی سلامتی سے کھیلنے کا موقع فراہم نہ کرے بلکہ تمام کالعدم جماعتوں پر پابندی عائد کر کے ان کے سربراہوں کو گرفتار کیا جائے اور ایسی جماعتیں جو نئے ناموں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ان پر بھی پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بالخصوص ڈی جی خان اور رحیم یار خان کے اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں انہیں ختم کیا جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت ملک میں قیام امن کے لئے مخلص نہیں بلکہ شریف برادران چند شدت پسند عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور رانا ثنا اللہ دہشت گردی کے وزیر نظر اؔٓتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اسی محبت میں ہم نے بہت سے قربانیاں دی ہیں اور اپنے قیمتی ترین افراد ملک کی سلامتی کے لئے قربان کئے ہیں اور اب دہشت گرد اور شرپسند نئے انداز سے اؔٓرہے ہیں جن کا نشانہ ملت تشیع اور اہلسنت حضرات کے دربار اور مزارات ہیں، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ان کو لگام دے بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔
خبرکا کوڈ : 140297
http://www.islamtimes.org/vdccoxqsm2bq0i8.c7a2.html
state sponsered murders