Exaggerated and misunderstood: Z.A. Bhutto’s role in military operation in Balochistan

Zulfiqar Ali Bhutto, Gul Khan Nasir, Ghaus Bakhsh Bizenjo, Khair Bakhsh Marri and Ataullah Mengal

While ZAB’s role in the military operation in Balochistan has been criticized by many amongst his friends and foes, the following extract from ZAB’s book (cited in Hamid Mir’s article in daily Jang) suggests that more than ZAB, it were army generals who were responsible for the brutal operation in Balochistan. In fact, he was very upset about the tactics and heavy-handedness of military commanders in Balochistan.

Apparently more than ZAB, it was the army which wanted the NAP government removed from Baluchistan because of its Islamopatriot reasons. It is important to recognize that Bhutto did not start any operation, in fact military simply resumed its operation in Balocchistan which was initiated in 1948. Here is a context:

First conflict 1948 (led by Mir Ahmad Yar Khan): In April 1948 the central government sent the Pakistan army who forced Mir Ahmed Yar Khan to give up his state (Kalat). Mir Ahmed Yar Khan signed an accession agreement ending Kalat’s de facto independence. His brother, Prince Karim Khan, decided to carry on with the struggle. Basing himself in Afghanistan he conducted guerrilla warfare against the Pakistan army. Later he was killed in clashes with the army along with many of his supporters.

Second conflict (1958-59 led by Nawab Nowroz Khan): Nawab Nowroz Khan took up arms in resistance to the One Unit policy designed and initiated by the federal government to eliminate ethnic and provincial divides and prejudices. He and his followers were charged with treason and arrested and confined in Hyderabad jail. Five of his family members (sons and nephews) were subsequently hanged. Nawab Nowroz Khan later died in captivity.

Third conflict 1963-69 (led by Sher Mohammad Bijarani Marri): After the second conflict the Federal government sent the Army to build new garrisons in the key trouble areas of Balochistan. Sher Mohammad Bijarani Marri led like-minded militants to start a guerilla warfare against the establishment of these posts by creating its own posts of insurgency spreading over 45,000 sq. miles (72,000 sq km) of land from the Mengal tribal area in the south to the Marri and Bugti tribal areas in the north. The insurgents bombed railway tracks and ambushed convoys. The Army retaliated by destroying vast areas of the Marri tribe. This insurgency ended in 1969 when Yahya Khan abolished the “One Unit” policy and the Balochs agreed to a ceasefire. This eventually led to the recognition of Balochistan as the fourth province of West Pakistan (present-day Pakistan) in 1970.

Regarding the question whether ZAB supported the 1973 army action in Balochistan, perhaps he did not have many options on the table, except the route of confrontation with the all powerful army that he wanted to avoid; which ultimately lead to his judicial murder in 1979.

However, in all likelihood, ZAB’s role was more of a driven one than of a driver in the Balochistan operation; he agreed to it under pressure from the military establishment while also using it for his political expediency. Therefore, it is tantamount to exaggeration to hold ZAB solely and utterly responsible for the military operation in Balochistan.

Of course, he did not mastermind dramas such as the discovery of arms cache in Iraq’s embassy in Islamabad, which appears to be a careful move to build public pressure (by the Teen Jeem mafia) on the government to agree to the Balochistan operation. According to the Director General of the Intelligence Bureau, Mian Anwar Ali, it was the ISI and MI that had been responsible for both the intelligence and the “Iraqi Embassy Operation”.

As suggested by Bhutto’s own book (cited in Mir’s column), he was quite upset with the heavy-handedness of the military operation. In his own words, he considered target killings and forced disappearances of Baloch nationalists by Pakistan army as a a mutiny more serious than the mutiny of Baloch nationalists.

Also it may not be ignored that Sardar Akbar Bugti, the chief of the Bugti tribe, and Ahmad Yar Khan, the Khan of Kalat, were on the side of the federal government under Bhutto.

According to Shaikh Asad Rahman, here is a context of the 1973 military operation: “Sardar Attaullah Mengal as Chief Minister headed [the provincial] government while Khair Baksh was representing Balochistan in the center. From 1970 to 1973 Balochistan was in the grip of a drought that had had a devastating effect on the fragile economy, based largely on livestock breeding, and Marri tribesmen were migrating into areas that afforded enough water and pastures for their livestock. This migration led them through the area of Feeder. Inevitably the hungry and thirsty livestock was let loose into standing crops belonging to the Jamali and other resident tribes. This resulted in a localized but dangerous armed conflict between the Marri and resident local tribes. The provincial government tried to resolve the issue through traditional mediation of the Jirga system prevalent in Balochistan.”

This inter-tribal conflict gave Pakistan army the excuse to ‘resume’ their military operation in Balochistan. The ISI staged dramas such as Iraqi embassy arms cache that would force the federal government to endorse the military operation.

While ZAB cannot be absolved as he took this opportunity to justify dismissal of the provincial government of NAP, it is a fact that one party, the planner and executioner of the operation, was clearly violating its legal and ethical mandate. That mandate is being violated until today, and the political government is unfortunately helpless if not clueless.

In the following article, Hamid Mir explains how the Teen Jeem alliance (of judges, journalists and generals) remained silent on brutal military operation in Balochistan in 1970s; the same silence which we are currently witnessing in Pakistan in 2011.

بڑے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی بڑے بڑے نقصانات کا باعث بنتی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو بہت بڑے آدمی تھے لیکن ان سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں۔ ان غلطیوں کا اعتراف بھٹو صاحب نے اپنی تحریروں میں کرلیا تھا

۔ ایسی ہی ایک تحریر کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1993ء میں الطاف احمد قریشی کے ذریعہ انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرایا اور ”افواہ اور حقیقت“ کے نام سے کتابی صورت میں شائع کرایا۔ یہ پہلو قابل غور ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کی کتاب ”اگر مجھے قتل کردیا گیا“کو بھٹو صاحب کی پھانسی کے فوراً بعد شائع کروادیا تھا لیکن ”افواہ اور حقیقت“ کو والد کی پھانسی کے 14سال بعد شائع کرایا۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس کتاب میں کچھ ججوں اور جرنیلوں کے بارے میں بہت سخت الفاظ استعمال کئے تھے اور یہ سب کے سب جنرل ضیاء الحق کے دور میں بہت طاقتور تھے اور محترمہ بے نظیر بھٹو یہ تاثر قائم نہیں کرنا چاہتی تھیں کہ ان کی پارٹی کی لڑائی ایک فوجی ڈکٹیٹر کے ساتھ نہیں بلکہ پوری فوج اور عدلیہ کے ساتھ ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو نے اس کتاب میں ان آئینی ترامیم کا پس منظر بیان کیا تھا جن کے ذریعے انہوں نے مولوی مشتاق حسین جیسے ججوں کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے سے روکا کیونکہ بھٹو صاحب کے خیال میں ”جالندھر کے ایک قصاب کا یہ بے شرم بیٹا انصاف کی عصمت دری کیلئے بدنام تھا“۔ بھٹو صاحب نے مولوی مشتاق حسین کے ساتھ اپنی ذاتی مخاصمت کی پوری تفصیل لکھی اور بتایا کہ 1966ء میں جب وہ وزیر خارجہ اور مولوی مشتاق وفاقی سیکریٹری قانون تھا تو دونوں میں سرد جنگ شروع ہوگئی۔ پھر ایوب خان نے مولوی مشتاق کو جج بنوایا اور 1968ء میں بھٹو کو گرفتار کرکے مولوی مشتاق کی عدالت میں پیش کرا کے ان کی تضحیک کرائی۔ جب بھٹو وزیر اعظم بن گئے تو دسمبر 1971ء میں مولوی مشتاق نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور پیشکش کی کہ اگر انہیں چیف جسٹس بنادیا جائے تو وہ حکومت کی مدد کریں گے لیکن بھٹو نے اسے نظر انداز کردیا۔ اسی کتاب میں جیل سے بھٹو کی طرف سے چیف جسٹس انوارالحق کے نام لکھے گئے دو خطوط بھی شامل ہیں جس میں چیف جسٹس پر الزام لگایا کہ وہ اپنے جالندھری دوست جنرل ضیاء الحق کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم کو انصاف نہیں دیں گے اس لئے وہ مولوی مشتاق حسین کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بنچ میں نہ بیٹھیں۔

کتاب کے مطالعے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اپنی تمام تر سیاسی مقبولیت کے باوجود عدلیہ اور فوج کے ہاتھوں بے بس تھے
۔ انہوں نے جنرل ایوب خان اور جنرل یحییٰ خان کے لائے ہوئے ججوں کو بے بس کرنے کیلئے آئینی ترامیم کا سہارا لیا اور بعد ازاں انہی ججوں نے جرنیلوں کے ساتھ مل کر بھٹو کا عدالتی قتل کیا۔

بھٹو صاحب نے اپنی کتاب کے تیسرے باب میں رونگھٹے کھڑے کردینے والے حقائق بیان کئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ 1976ء کا نہیں بلکہ 2011ء کا کوئی قصہ بیان کررہے ہیں۔ لکھتے ہیں کہ جنرل ضیاء الحق کو نیا چیف آف دی آرمی اسٹاف نامزد کردیا گیا تھا اور پرانے آرمی چیف جنرل ٹکا خان اپنے عہدے کی میعاد پورا ہونے کا انتظار کررہے تھے۔ عملاً جنرل ضیاء الحق آرمی چیف بن چکے تھے ٹکا خان برائے نام اس عہدے پر اپنے دن پورے کررہے تھے

۔ 6فروری 1976ء کوعطاء اللہ مینگل کے صاحبزادے اسد اللہ مینگل کو کراچی میں میر بلخ شیر مزاری کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ غلام مصطفی جتوئی نے اپنے آئی جی سے پوچھا کہ اسد اللہ مینگل کو کس نے اغوا کیا تو آئی جی صاحب نے لاعلمی ظاہر کردی۔ وزیر اعظم سخت پریشان تھے کیونکہ انہوں نے چند سال پہلے بلوچستان میں عطاء اللہ مینگل کی حکومت ختم کی تھی اور اسد اللہ مینگل کے اغوا کا الزام ان پر بھی آسکتا تھا۔ اس دن وزیر اعظم پشاور میں تھے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل ٹکا خان کو پشاور کے گورنمنٹ ہاؤس میں بلایا اور ان کے سامنے وہ تمام اخبارات رکھ دیئے جو اسد اللہ مینگل کے اغوا کی خبروں سے بھرے ہوئے تھے۔ جنرل ٹکا خان نے بڑی افسردہ آواز میں وزیر اعظم کو بتایا کہ فوج نے جھالاوان اور ساراوان میں شرانگیزی کے خاتمے کیلئے اسد اللہ مینگل کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کیلئے ایس ایس جی کی ایک ٹیم نے کراچی میں انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں اسد اللہ مینگل اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگئے۔ ایس ایس جی کی ٹیم نے انہیں گاڑی میں ڈالا اور ٹھٹھہ کی طرف چل دی، راستے میں دونوں دم توڑ گئے تو ٹھٹھہ کے قریب دونوں کو دفن کردیا گیا۔

بھٹو صاحب کے بقول یہ سن کر وہ غضب ناک ہوگئے اور کہا کہ اگر فوج کو اسد اللہ مینگل سے پوچھ گچھ کرنی تھی تو سندھ حکومت سے وارنٹ گرفتاری لے کر قانون کے مطابق کارروائی کیوں نہ کی گئی؟ جنرل ٹکا خان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ بھٹو صاحب نے کہا کہ یہ المناک واقعہ بلوچ مزاحمت کاروں کی بغاوت سے کہیں زیادہ باغیانہ ہے۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ یہ کارروائی کس کے حکم پر ہوئی؟ جنرل ٹکا خان نے بتایا کہ یہ کارروائی جنرل ضیاء الحق، جنرل ارباب جہاں زیب اور جنرل اکبر کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مرضی سے ہوئی۔

وزیر اعظم نے حکم دیا کہ فوری طور پر مقتولین کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کرو۔ اگلے دن راولپنڈی میں جنرل ضیاء الحق نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اس واقعے کو منظر عام پر نہ لایا جائے کیونکہ فوج کی بدنامی ہوگی اس لئے حکومت اسد اللہ مینگل کے بارے میں لا علمی کا اظہار کردے اور کہہ دے کہ مقتولین افغانستان بھاگ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسد اللہ مینگل کی وہ گاڑی کدھر جائے گی جس پر کراچی میں فائرنگ ہوئی اور جس میں خون کے دھبے میڈیا دیکھ چکا ہے؟ جنرل ضیاء الحق نے جواب میں کہا کہ جناب اس واقعے کو اپنے ذہن سے کھرچ ڈالیں۔

افسوس کہ یہ سلسلہ 2011ء میں بھی جاری ہے۔
جنرل پرویز مشرف نے بلوچستان میں جنرل ضیاء الحق کی پالیسی کو برقرار رکھا اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے بلوچوں کو غدار قرار دے کر قتل کرتا رہا۔ جنرل پرویز مشرف کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن بلوچستان میں آج بھی مشرف کی پالیسی چل رہی ہے۔ اکبر بگٹی کے قتل کے بعد سے بلوچستان میں صوبائی و لسانی نفرتوں کی آگ چاروں طرف پھیل چکی ہے۔ ایک طرف پنجابی قتل ہو رہے ہیں تو دوسری طرف پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کو ایف سی والے گھروں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور چند دن بعد ان کی لاشیں کسی ویرانے سے ملتی ہیں۔ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی بجائے روزانہ کسی نہ کسی اسد اللہ مینگل کو قتل کیا جا رہا ہے۔ مرکز اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت سب جانتی ہے کہ اس قتل و غارت میں کون ملوث ہے لیکن حکومت خاموش ہے، میڈیا بھی خاموش ہے۔ میڈیا سے اگر کوئی آواز اٹھتی ہے تو اسے بھارت کا ایجنٹ یا طالبان کا ایجنٹ قرار دے کر خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ افسوس تاریخ سے سبق نہیں سیکھا جا رہا ہے۔ جو حکمران اپنے شہریوں کی قتل و غارت پر آنکھیں بند کرلیں انہیں ایک دن فوج او عدلیہ مل کر قتل کردیتی ہے۔

Source: Jang

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Dr. M. Ahmed Khan
    -
  5. Hoss
    -
  6. Hoss
    -
  7. Ali Arqam
    -
  8. Usman Ghani
    -
  9. Abdul Nishapuri
    -
  10. Abdul Nishapuri
    -
  11. Usman Ghani
    -
  12. Usman Ghani
    -
  13. Usman Ghani
    -
  14. Abdul Nishapuri
    -
  15. Ali Arqam
    -
  16. Hoss
    -
  17. Hoss
    -
  18. abu yossef shukri
    -