خیرپور سندھ: تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی عیدمیلادالنبی کے جلوس پہ اندھادھند فائرنگ،تین صوفی سنّی شہید،متعدد زخمی

رپورٹ: سندھ کے ضلع خیر پور شہر کے علاقے حسین آباد میں بریرہ چوک پہ صوفی سنّی مسلمانوں کی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں نکالے گئے جلوس پہ تکفیری دیوبندی تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے دہشت گردوں کی اندھادھند فائرنگ سے تین صوفی سنّی مسلمان موقع پہ شہید،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور شہر کے علاقے حسین آباد چوک سے صوفی سنّی سلسلہ قادریہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم تحریک قادریہ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سالانہ جلوس نکالا جارہا تھا جس پہ خیرپور میں کام کرنے والی کالعدم تکفیری دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان/اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنماء مسلح ساتھیوں کے ساتھ بریرہ چوک پہ جلوس پہ حملہ آور ہوگئے،اس موقعہ پہ اس کالعدم تنظیم کے رہنماء کے ساتھ موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے تین افراد موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔اور متعدد افراد زخمی ہیں۔جبکہ ان میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے۔

خیر پور پولیس کے مطابق سپاہ صحابہ پاکستان/اہلسنت والجماعت اس سالانہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کو نکلنا ہی نہیں دینا چاہتے تھے جوکہ پاکستان بننے سے پہلے سے نکالا جاتا ہے۔اور اسے اس سال جب نکالا گیا تو مسلح دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کردی گئی۔اس سے پہلے یہی دہشت گرد تنظیم عاشورا محرم کے جلوسوں پہ دہشت گردی کا ارتکاب کرتی رہی ہے۔

خیرپور پولیس کا کہنا ہے سپاہ صحابہ پاکستان کے جس رہنماء کے ساتھیوں نے جلوس پہ فائرنگ کی ان میں سے ایک پہلے ہی پولیس کو فرقہ وارانہ بنیاد پہ ہونے والے قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے۔

میڈیا کا تکفیری دیوبندی دہشت گردی پہ ڈسکورس

بی بی سی ، ڈان نیوز اور دیگر میڈیا کی آؤٹ لیٹس نے اس خبر کی ہیڈ لائن میں تو اسے دو مذہبی گروہوں کا تصادم بتلایا لیکن اندر تفصیل میں کہا ہے کہ اہلسنت کا جشن عید میلادالنبی کا جلوس بازار سے گزر رہا تھا تو اس جلوس پہ دیوبندی فرقے کے لوگوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کی جس سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1069010/
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42179463

جبکہ جیونیوز نے تازہ ترین، پاکستان اور صفحہ اول پہ اس خبر کا سرے سے بلیک آؤٹ کیا ہوا ہے۔

Comments

comments