تکفیریوں کی پہچان مگر کیسے ؟ – محمد عامر حسینی
posted by Guest Post | October 9, 2017 | In Original Articles, Urdu Articles
صوبہ بلوچستان،ضلع جھل مگسی،واقع عین برلب سرحد صوبہ سندھ ،علاقہ فتح پور شریف،درگاہ صوفی سنّی حضرت رکھیل شاہ قادری (پیدا ہوئے1854ء) تکفیری دیوبندی فاشسٹ پھٹ گیا،20 شہید اور 50 زخمی ہوئے۔
مذکوہ بالا درگاہ پہ یہ دوسرا حملہ،پہلا مارچ 2005ء میں ہوا جس میں 35 افراد شہید ہوئے۔
ابتک تک بلوچستان میں صوفی سنّی درگاہوں پہ ہوئے کل دس حملے۔۔۔۔ سب کا کھرا تکفیری دیوبندی عسکریت پسند تنظیموں تک مگرہمارے پاکباز اپنے تئیں سلف کے علمبردار اور بدعت سے پاک کئی ایک لوگوں کو اور حیرت انگیز طور پہ ان سے بالکل خود کو الگ بتلانے والے اور سیکولر ازم، لبرل ازم ، روشن خیالی کے مدار المہام خود کو سمجھنے والے دونوں ‘تیزابی منطق کی بارش’ برسانے میں بڑے ہی مشاق ہیں
ایک مذہب کے راستے سے صوفی درگاہوں،تصوف کی ثقافت، عاشورا کے جلوسوں اور شعار عزاداری پہ حملہ کرتا ہے تو دوسرا کالی تیزابی عقلیت پسندی کی شعبدہ بازی کے زریعے سے ان پہ حملہ کرتا ہے۔
بہت مشکل بات ہے یہ کبھی صوفی درگاہوں کو نشانہ بنانے والوں کے نظریہ ساز تکفیری فاشزم کی آبیاری کرنے والے مدارس کی نشاندہی کریں جو بدقسمتی سے دیوبندی مدرسے کہلاتے ہیں اپنے آپ کو اور وفاق المدارس میں بھی اتنی طاقت نہیں کہ ان سے اعلان برآت کرے۔ان کے غصّے کا نشانہ کبھی سعودی فنڈنگ نہیں بنے گی۔
پاکستان کے یہ جعلی عامل راہ اسلاف اور جعلی سیکولر و لبرل کبھی نواز شریف اینڈ کمپنی کی درگاہوں و امام بارگاہوں کے حملوں کے ذمہ داروں کے نظریہ سازوں سے اتحاد و شراکت کی کبھی مذمت نہیں کریں گے۔بلکہ آج کل تو نواز شریف ان کا چی گیویرا ،لینن اور کاسترو ہے۔
شیعہ پہ ہونے والے حملوں کو لیکر یہ پاکستان کے اندر شیعہ-سنّی فرقہ وارانہ جنگ کا افسانہ خوب خوب بیان کریں گے اور بس یہیں سے ان کے غصّے اور نفرت کا نشانہ دہشت گردی کے متاثرہ بنیں گے۔
وہ ہر سال چند گھنٹوں کے لئے راستے بند ہونے،وائرلیس نیٹ ورک کے جام ہوجانے کی شکایت کریں گے اور اس کا الزام بھی متاثرین کو دیں گے اور اعتراض بھی بس محرم و میلاد کے جلوسوں پہ ہوگا اور لاہور کرکٹ میچ کے لئے بند ہوں تو یہ کرکٹ کی بحالی کا جشن منائیں گے۔
اور یہی عقلیت پسند،بزعم خود آزاد دانشور عاشور و عزاداری و زیارات کے کلچر کو رد کرنے کے لئے تکفیریوں کے امام ابن تیمیہ و ابن وہاب نجدی کے اقوال لیکر آجاتے ہیں۔