حمزہ علی عباسی کے خلاف جماعت اسلامی کی دھمکی آمیز مہم – از فرنود عالم
اسلامی جمہوریہ فیس بک حمزہ علی عباسی پہ پل پڑا ہے۔
دوسری طرف جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حمزہ عباسی کے خلاف کورٹ میں کیس دائر کرے گی۔
ہوا یہ کہ۔!
حمزہ عباسی نے سوال کیا کہ
’’کیا کسی شہری کو غیر مسلم قرار دینے کا اختیار ریاست کا ہے؟‘‘
اس سوال کے جواب میں شیعہ عالم دین تو بغلیں ہی جھانکتے رہ گئے۔ وہ یقینا ریاست کو یہ اختیار دینا چاہتے تھے، مگر انہیں احساس تھا کہ احمدیوں کے بعد اگر کسی کو کفر کی صلیب پہ بسہولت کھینچا جا سکتا ہے، تو وہ ہم ہیں۔
مگر خیر۔!!
اگر چہ حمزہ علی عباسی نے علما کا یہ ناجائزحق تسلیم کیا کہ وہ کسی بھی فرد کو کافر قرار دینے کا اختیار رکھتے ہیں، مگر ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ آئین کی کوئی بھی شق تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔
چونکہ۔!
آئین ایک صحیفہ نہیں ہوتا، اس لیئے اس کو زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔ شہری مکمل طور پہ آئین کی پاسداری کا پابند ہوتا ہے، مگر اسی شہری کا یہ حق بھی ہوتا ہے کہ وہ آئین میں موجود کسی بھی سقم کی نشاندہی اپنے فہم کے مطابق کرے۔
ایسے میں۔!!
اگر حمزہ علی عباسی نے سوال اٹھایا، تو کیا غلط اٹھایا؟ یہ ہم دنیا کے کس جزیرے پہ لاکر چھوڑ دیئے گئے ہیں جہاں سوال اٹھانا بھی جرم ہے؟ شلوار تو آپ لہرا چکے، اب اگر تلوار لہرانے کو بے تاب ہیں، شوق سے لہرایئے مگر پہلے سوچ لیجیئے کہ کسی شخص کی طرف وہ بات منسوب کرنا کہ جو اس نے کہی ہی نہیں ہے، کیا آپ کی دینی نسبتوں کو زیب دیتا ہے؟َ
جماعت اسلامی ایک قتلِ ناحق کی حمایت کر چکی، اب ایک اور شخص کو نشان زد کرکے وہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔؟ اچھے بھلے لوگ تھے، یہ آپ حمداللہ کیوں ہوئے جارہے ہیں؟
سب چھوڑ دیجیئے۔!
حمزہ کا مباحثہ سن لیجیئے۔ دیکھ لیجیئے کہ کچھ غلط بھی کہا یا نہیں۔ اگر کہا ہے، تو جتنا غلط ہے اس کی نشاندہی کیجیئے، جو نہیں کہا اس کی نسبت کرکے اپنا عشق رسول کھرا مت کیجیئے۔ ماہ مبارک ہے، یہ عشق کا کوٹہ کہیں اور پورا کر لیجیئے ۔
https://www.facebook.com/hamzaaliabbasi/videos/1115847125145627/
شمس الدین امجد کی زیر نگرانی جماعت اسلامی لشکر جھنگوی سوشل میڈیا سیل نے احمدیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی پاداش میں حمزہ علی عباسی اور فرنود عالم کے خلاف نفرت انگیز اور تشدد آمیز پراپیگنڈا شروع کر دیا – سلمان تاثیر کی طرز پر حمزہ علی عباسی کو قتل کی دھمکی
یاد رہے کہ مشعل فیس بک پیج کو جماعت اسلامی سوشل میڈیا کے شمس الدین امجد، اسد واصف، سعد، عائشہ غازی، نعمان اکرم اور علی ملک چلاتے ہیں