حامد سعید کاظمی کے خلاف خارجی ٹولے کی مہم – منصور حیدر راجہ
اس بات کا فیصلہ کہ کیا حامد سعید کاظمی نے اپنے اختیارات کے تحت کرپشن کی یا یہ مسلکی بنیادوں پر کسی سازش کا شکار ھوۓ ؟ اس کا فیصلہ سوشل میڈیا کے کمنٹس سے فوراً برآمد نہیں کیا جا سکتا ۔ مگر ایک بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جو بھی فرد یا ادارہ اس وقت کسی نا کسی حوالے سے خارجیت پسند طبقہ کو چیلنج کرتا ھے اس کے خلاف سازشوں کی بنیادیں استوار ھونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اور ان بنیادوں میں کچھ ایسے عوامل اور اجزا بھی شامل ھوتے ہیں جن کی خبر کراماً کاتبین کو بھی نہیں ھو پاتی ؟
ڈاکٹر طاہر القادری ‘ سید زید زمان حامد ‘ چیٔرمین رویت ہلال مفتی منیب الرحمن اور ڈاکٹر عامر لیاقت ۔۔۔ آپ ان کے طریقہ عمل سے لاکھ اختلاف کریں مگر خارجیت پسند ٹولہ انہیں کسی نا کسی حوالے سے بدنام کرنے کا کویی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا ۔