ریاست پاکستان کے مقتدر اداروں اور شخصیات کے نام کھلا خط

2016-06-02-08-14-4020653_L

بسم الله الحمن الرحيم
از پاراچنار، کرم ایجنسی، پاکستان
السلام عليكم و رحمة الله و بركاة
. صدر پاکستان: عزت مآب جناب ممنون حسین صاحب
. وزیراعظم پاکستان: عزت مآب جناب میاں محمد نوازشریف صاحب
. سپریم کورٹ آف پاکستان: چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس انور ظہیر جمالی صاحب
. جنرل ہیڈکوارٹر پاک افواج راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جناب عزت مآب جنرل راحیل شریف صاحب
. گورنر خیبرپختونخوا: عزت مآب جناب اقبال ظفر جھگڑا صاحب
. پشاور ہائی کورٹ: چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل صاحب
. پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی: جناب اکرام اللہ خان صاحب

مؤدبانہ عرض ہے کہ پاراچنار، کرم ایجنسی میں صدرہ کے مقام پر احتجاج کے دوران کرم لیوی فورس اور ایف سی نے فائرنگ کرکے چار افراد قتل کر دیے ہیں۔ قتل ہونے والوں میں سید یحییٰ حسین سکنہ شلوزان، ،سید علی اکبرولد سید نور حسین سکنہ کڑمان، ماسٹر نثارعلی ولد علی مدد سکنہ ملانہ شامل ہیں اور ایک زخمی جس کا نام مجھے نہیں معلوم ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ یہ واقعہ بدھ گیارہ مئی دو ہزار سولہ ( 11/05/2016 ) کو پیش آیا۔

ابھی تک اس قتل کی کوئی تفتیش نہیں ہوئی ہے اور مقتولوں کو انصاف ملنے کی ساری اُمیدیں ختم ہو گئی ہیں۔ پاراچنار کی پیچیدہ صورتحال سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ اور ایف سی کے اہلکار قتل چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور مختلف حیلے، بہانے اور سازشیں کرکے معاملے کو مزید اُلجھا رہے ہیں۔ پاراچنار بھی پاکستان کا حصہ ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ مقتولین کو انصاف فراہم کردیا جائے گا۔

وسلام
شفیق احمد طوری
پارچنار، کرم ایجنسی، پاکستان۔

Source:

http://www.shianews.com.pk/index.php/2013-10-22-04-24-21/2013-10-22-04-26-55/item/20653-2016-06-02-08-14-40#.V0_rCeuuGlE.twitter

Comments

comments