ملا منصور کی موت کی اصل کہانی سامنے آ گئی

13244715_1759219331017479_8213560253684790909_n 13241186_1759215467684532_6631845182983127067_n


امریکی ڈرون حملے میں بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مارا جانے والا تحریک طالبان افغانستان کا سربراہ ملا اختر منصور دیوبندی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے مطابق کراچی کا رہائشی تها

کراچی کا دیوبندی مدرسہ مافیا نیٹ ورک جس کو مفتی نعیم اور مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں چلایا جارہا ہے کی مدد سے ملا منصور نے کراچی میں غیرقانونی رہائش حاصل کی اور بااثر دیوبندی مدرسہ مافیا نے اس کو ایک جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے میں مدد دی جوکہ ولی محمد کے نام سے حاصل کیا گیا

ملا منصور پاکستان اور اور افغانستان کے ساتھ ساتھ برادر ہمسایہ ایران میں بھی دہشت گردی کرنے والی اتحادی تنظیم جند اللہ کے ساتھ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تها اور اس نے پاکستانی پاسپورٹ پہ ایران کا ویزہ لگوایا اور ایران میں سنی بریلوی، صوفی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کا ارتکاب کیا

ذرائع کے مطابق اس کی پاکستان واپسی کی خبر ایک ایجنسی کی جانب سے امریکی ڈرون آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی اور اس کا خاتمہ جوائنٹ انٹرنیشنل پروجیکٹ کا حصہ ہے

Comments

comments