خیبر پختونخواہ میں شیعہ مسلمانوں پر حملوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں گے – عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شیعہ نسل کشی کے خلاف لگے بهوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری راجہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پہ انهوں نے راجہ ناصر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبہ خیبر پختونخواہ خاص طور پر پشاور اور ڈیرہ اسمعیل خان میں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے بات کریں گے
عمران خان کا کہنا تها کہ پاکستان پہ ہر شہری کا مساوی حق ہے اور یہ انتہائی قابل مذمت بات ہے کہ ایک کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم (اہلسنت والجماعت) شیعہ مسلمانوں کی کی نسل کشی کررہی ہے، ہم اپیکس کمیٹی میں کورکمانڈر پشاور کے سامنے بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ اٹهائیں گے
عمران خان نے پاکستان بھر میں ہونے والی دہشت گردی خاص طور پر سماجی کارکن اور ایل یو بی پی کے ایڈیٹر خرم زکی کی شہادت پر ان کے خاندان اور تمام پاکستانی قوم کو تعزیت پیش کی