اسلامی شریعت بارے میرے بیان کو میڈیا میں ایک مخصوص لابی نے توڑ موڑ کر پیش کیا – علی حیدر گیلانی
ملتان – میڈیا رپورٹس – سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ طالبان اور القاعدہ کے تکفیری خوارج کے تصور شریعت اور اس کے پر تشدد نفاذ کی حمایت نہیں کرتے اور میڈیا میں ایک مخصوص طالبان پرست لابی نے ان کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا ہے – علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ان کا مقصد قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے فرامین کی روشنی میں اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے جس میں الله کے احکام کی پابندی اور اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے اور پارلیمنٹ کو بالا دستی ہو گی – یہ طریقه کار جمہوری ہے اور طالبان، سپاہ صحابہ اور القاعدہ کے تکفیری خوارج کے پر تشدد طریق کار سے اس کی کوئی مماثلت نہیں