سبی;معروف صحافی نجی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر سید خرم زکی کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظوں میں مذمت، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل
۔سبی (نمائندہ سوچ ویب۔طاہرعلی) آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری چیئرمین شبیر حسین طوری ،سینئروائس چےئرمین اعجاز بٹ، سیکریٹری جنرل سید طاہرعلی ،وائس چےئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سییکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم ودیگر نے معروف صحافی نجی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر سید خرم زکی و نامہ نگار راؤ خالد کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیاں میں کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں قلم کاروں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں پاکستان میں میڈیا سے تعلق رکھنے والوں ٹارگٹ کا نشانہ بنانا اب معمول کا کام بن چکا ہے گولی اور سرکار کی لاٹھی کی زد میں آکر میڈیا کے ساتھی دن بدن مشکلات سے درچار ہوتے جارہے ہیں
جس کے باعث صحافیوں اپنے پیشہ وارانہ خدمات وذمہ داریوں کو درست طریقوں سے سرانجام دینے سے قاصر ہے حکومتی سلح پر صحافیوں کو کوئی سیکیورٹی نہیں دی جاتی اس کے باوجودملک بھر میں صحافی برادری بے یارومددگار اپنے فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہے حکومت کو بار بار کہنے کے باوجود تاحال ملک بھر کے صحافیوں کی حفاظت کیلئے صرف اخباری بیاں ہی جاری کیا جاتا ہے لیکن عملی اقدام نہ ہونے کے باوجود آج بھی ہمارے دو ساتھی ٹارگٹ کا نشانہ بنا کر ہم سے جدا ہوگئے ہیں جبکہ اے پی جے سی کے چےئرمین شبیر حسین طوری ، دین محمد وزیرکوتحریک طالبان کی جانب سے مسلسل جان سے مارے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
لیکن آج تک ان کی حفاظت کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کوئی اقدام نظر نہیں آیاگزشتہ رات صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں وفاقی وصوبائی حکومت کی خاموشی اور ملزماں کی عدم گرفتاری کے باعث ملک بھر کے صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز میں غم وغصے اور تشوتش کی لہر دوڈ گئی ہیں گزشتہ شب سید خرم زکی اور راؤخالد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے حملے کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان کے اصل مقاصد عوام کے سامنے لائے جائیں اور میڈیا سمیت میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر چےئرمین آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل شبیر حسین طوری نے ملک بھر میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اندراندر سید خرم زکی اور راؤ خالد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے
بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی جس کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتیں پر عائد ہوگی جبکہ آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے تمام عہدایداراں وممبر ان نے سید خرم زکی اور راؤ خالد کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمددری کی اور کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحومیں کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطا فرمائیں – آمین
Source:
http://nawaisoch.com/sibi-renowned-journalist-and-tv-news-director/