یورپی یونین کی جانب سے خرم زکی کے قتل کی مذمت

13177295_126031097803010_3024719773291915749_n

یورپی یونین نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ یورپی یونین نے سفارتی مشن کی طرف سے اتوار کو جاری کیے گئے ذرائع ابلاغ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتے کی شام فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت کے خلاف کام کرنے والے صحافی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے متحرک سماجی کارکن خرم ذکی کو دیوبندی دہشت گردوں نے ایک حملے میں قتل کردیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ، یہ ایک گھناؤنا جرم ہے جس نے ایک بار پھر پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو لاحق خطرات سے اجاگر کردیا ہے ۔

یہ واقعہ اقوام متحدہ کے پریس فریڈم ڈے سے صرف چند دن بعد وقوع پذیر ہوا ہے ۔ یورپین یونین خرم ذکی کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔ پاکستان کو دوسروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والوں کے تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بنانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام پاکستانی شہری آئین کے تحت آزادی اظہار اور مذہب پر عمل پیرا ہوسکیں۔

Comments

comments