رشید گوڈیل پر حملہ اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ – خرم زکی
یہ بعید نہیں ہے کہ ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر ہونے والے حملے میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت ملوث ہو۔ وہ گروہ بھی اس حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں جو حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے ہوں۔
کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیمیں اور مذہبی انتہا پسند جھتے ( بشمول انجمن سپاہ صحابہ) اس دوسرے گروہ کا حصہ بھی ہیں۔ حقیقی دہشتگرد جو حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں ان کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔
ہم بارہا یہ بات کہ چکے ہیں کراچی میں یونے والے آپریشن کے درمیان رینجرز ان کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے بلکہ یہ کالعدم دہشتگرد گروہ ابھی تک اس کی توجہ کا ایسے مرکز نہیں بن سکے جس طرح کہ نیشنل ایکشن پلان کا تقاضہ تھا۔ فوری ضرورت ہے کہ رینجرز اس کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت پر ہاتھ ڈالے اور ان کے حامیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرے۔