پاکستان کا رفیق حریری نواز شریف پاکستانی فوج کو کیوں کمزور کرنا چاہتا ہے ؟ – علی عباس تاج
حالیہ دنوں میں دو نواز لیگی حمایتیوں کی جانب سے پاکستان کے واحد مستحکم ادارے فوج کے بارے میں دیے جانے والے بیانات سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نوازی لیگی اپنی کمرشل لبرل لابی کے ساتھ مل کر پاکستان کو کمزور کر کے اس پر سعودی غلبے کی کوشش کر رہے ہیں –
https://lubpak.com/archives/341496
http://www.thenewsteller.com/pakistan/government-replacing-army-chief-a-baseless-rumour-ch-nisar/20846/
https://lubpak.com/archives/341501
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/08/150803_ch_nisar_press_con_hk
اس سلسلے میں پینتیس پنکچر کے حوالوں سے شہرت یافتہ نجم سیٹھی المعروف چڑیا والی سرکار کو آرمی کے خلاف میدان میں اتارا گیا – جنہوں نے اپنے متضاد اور مضحکہ خیز سازشی مفروضات سے اس بات کا اظہار کیا کہ نواز شریف اور راحیل شریف دونوں کے خلاف انٹر سروسز انٹلیجنس ایجنسی نے ایک سازش رچی جس میں یہ دونوں حضرات اپنی کرسیوں سے محروم ہو جاتے –
ان سازشی مفروضات کے جواب میں تعمیر پاکستان اور دوسرے ایکٹیوسٹس نے جب آواز اٹھائی تو اب اسی سانپ کے دوسرے منہ چودھری نثار کو سامنے لا کر آرمی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں –
فوج کو اپنے پروفیشنلزم کا ثبوت دیتے ہوے ان الزامات اور معاملات کی تفتیش اور تحقیق کراتے ہوے سازش کرنے والے ذمہ داروں یا الزام تراشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنی چاہیے –
گزشتہ برس سانحہ پشاور کے بعد پارلیمنٹ نے فوج کو اس بات کا مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ پاکستان میں ملوث دہشت گردی کرنے والے دیوبندی گروہوں اور ان کے حامیوں کے خلاف آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کاروائی کرے – فوج کو اس اعلی و ارفع مقصد کی تکمیل کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہیے اور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانی چاہیے –