اہلسنت کے معروف عالم دین اور دارالعلوم امجدیہ کراچی کے فارغ التحصیل مفتی سہیل رضا امجدی پر حیدر آباد میں قاتلانہ حملہ

11822293_931326060260125_3709537593438682922_n

نیوز الرٹ : اہلسنت کے معروف عالم دین اور دارالعلوم امجدیہ کراچی کے فارغ التحصیل مفتی سہیل رضا امجدی پر گاڑی کھاتہ حیدر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں

مفتی سہیل رضا امجدی اہلسنت کراچی کے ان سنی علماء میں سے ایک ہیں جنھوں نے دیوبندی تکفیری دہشت گرد تنظیموں اور ان کی سنی دشمنی کو بے باکی سے بیان کیا ہے اور الیکڑانک میڈیا پر انھوں نے تکفیری دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اورنگ زیب فاروقی کو بھی وقت ٹی وی کے ایک پروگرام میں آئینہ دکھایا تھا

سندھ پولیس ، سپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ دیوبندی تنظیم اہلسنت والجماعت / کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان ، لشکر جھنگوی ، طالبان و القائدہ پر ان کی سخت تنقید کی وجہ سے ان کے لئے خطرات موجود ہیں اور اس حملے کی نوعیت سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے پیچھے لشکر جھنگوی کا ھاتھ ہوسکتا ہے

حیدرآباد سندھ کا ایک ایسا ضلع ہے جہاں پر کراچی کے بعد سب سے زیادہ ایسے مدارس کی نشاندہی آئی بی اور آئی ایس آئی کی جانب سے ہوئی ہے جو دہشت گردی کے سہولت کار ہیں اور حیدر آباد کراچی کے بعد دیوبندی تکفیری دہشت گردی کا دوسرا بڑا مرکز بن چکا ہے اور یہاں پر سنی تحریک کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شرح کراچی کے بعد سب سے زیادہ ہے

صدائےا اہلسنت مفتی سہیل رضا امجدی پر گاڑی کھاتہ کالونی حیدر آباد میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کے زمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے

Comments

comments