ملک اسحاق کی ہلاکت کیا رنگ لائے گی ؟ – عامر حسینی
لدھیانوی گروپ اور ملک اسحاق کی باقیات میں خون ریز تصادم کا امکان ہے پنجاب سی ٹی ڈی اورنگ زیب فاروقی کو گرفتار کرچکا ملک اسحاق اپنے گروپ کے پوٹینشل قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والے ساتھیوں سمیت مارا جاچکا ہے پورے پنجاب میں سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ پنجاب پولیس ، سپیشل برانچ ، سی آئی اے سے کمک تو لے رہا ہے لیکن اس کا ٹارگٹ سوائے سی ٹی ڈی اور اور ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی کے کسی کو پتہ نہیں ہوتا
ڈسٹرکٹ لیول پر پہلی مرتبہ کرنل رینک کا ایم آئی کا عہدے دار موجود ہے اور سی ٹی ڈی کے ساتھ کوارڈینیٹ کررہا ہے فوج کے بعض زرایع کہتے ہیں کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور سہولت کاروں کے خلاف آپریشن شروع ہوچکا ہے اور اس کی نگرانی فوج کررہی ہے
زرایع یہ بھی کہتے ہیں کہ محمد احمد لدھیانوی اہل سنت والجماعت / سپاہ صحابہ کی صدارت سے دست بردار بھی خاکی والوں کے اشارے پر ہوئے تھے تاکہ اہل سنت والجماعت میں بھل صفائی کا کام شروع ہوسکے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کا ضلعی ہیڈ آفس تمام اضلاع ميں ڈی پی او آفسز سے الگ بنایا گیا ہے اور ان کا ایکسچینج سسٹم بھی الگ ہے اور یہ ڈیپارٹمنٹ پولیس سے بالکل الگ ہے اس کا ضلعی سربراہ ڈی پی او کے ماتحت نہيں ہے اور نہ ہی ڈی پی او کو رپورٹ کرنے کا پابند ہے
ویسے اس پیش رفت کا مطلب یہ ہے کہ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی دیوبندی تکفیری دھشت گردوںکے خلاف خاکی آپریشن شروع ہوچکا ہے اور اس آپریشن کا فیس سی ٹی ڈی ہے جیسے سندھ ميں یہ فیس رینجر ہے