حزب الوطنیہ دیمقراطیہ تیونس کا تکفیری قوتوں کے خلاف جرات مندانہ موقف – عامر حسینی

Tunisia

جامع الکبیر المساکن تیونس میں وھابی امام نے اپنے خطبے میں کہا کہ تیونس میں جو بھی اشعری عقیدے پر فوت ہوگا ، اس کی موت بدعت و کفر پر ہوئی ہے اور یوم قیامت اس کے ھاتھ پشت پر بندھے ہوں گے – ہمارے ہاں بھی حکیم اللہ محسود کو شہید اور اس سے آگے یزید خو سیدنا کہنے والے موجود ہیں

، اس وھابی امام کو بعد ازاں تیونس کی حکومت نے معزول کردیا ، تیونس میں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے جو عقائد میں اسلامی مکتبہ فکر اشاعرہ کی پیروی کرتے ہیں اور فقہ میں مذھب مالکیہ کے پیرو ہیں جبکہ تیونس کے مسلمانوں کی اکثریت تصوف پر عمل پیرا ہے اور یہاں قادریہ ، رفاعیہ سلسلہ بہت مقبول ہے اور شیخ الاکبر ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور وحدت الوجودی زوق تصوف عام ہے لیکن تیونس میں سعودی عرب کے زیر اثر بہت زیادہ فنڈنگ کے بعد ییاں پر ایسی مساجد اور تعلیمی ادارے وجود میں آگئے ہیں جو سیدھی سیدھی تکفیریت ، سلفی انتہاپسندی کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ تیونس میں عقیدہ اشعریہ اور فقہ مالکی کے چلن کو ختم کردیا جائے ، تیونس میں راشد الغنوشی کی نھضتہ الاسلامی ہو یا دوسری سلفی تکفیری تنظیمیں تیونس کی سعودیائزیشن کے درپے ہیں

حزب الوطنیہ دیمقراطیہ تیونس کی سب سے بڑی نیشنلسٹ سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی ہے ، یہ بنیادی طور پر بعث ازم کی وارث پارٹی ہے ، اس پارٹی نے تیونس میں جماعت اسلامی ، سلفی پارٹیوں اور تکفیری ازم کے خلاف واضح موقف اختیار کیا ہے اور یہ بہت جرات مند موقف ہے ، اس پارٹی نے سلفی تکفیری فاشزم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اس پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ تیونس کے عوام کی اکثریت کے اشعری عقیدے اور مالکی فقہ کے خلاف وھابی ازم اور تکفیریت کی جنگ کو مسترد کرتی ہے اور یہ اس کی حفاظت کے لئے اپنی پوری توانائیاں صرف کئے ہوئے ہے ،

تیونس میں اس مین سٹریم سیکولر ، سامراج مخالف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا یہ ڈسکورس وہ ہے جس کو اختیار کرنے سے پاکستان کی سب سے بڑی سیکولر لبرل پارٹی پی پی پی اور قوم پرست سیکولر لبر جماعتیں یعنی اے این پی ، بی این ، پی کے ایم اے پی وغیرہ قاصر ہیں بلکہ ان کا ایک حامی لبرل کمرشل مافیا تو اس ڈسکورس کو حرامی پن کے ساتھ فرقہ وارانہ ڈسکورس کہتا ہے اور وہ تکفیریوں کے خلاف لڑائی میں تکفیری گروپ کو چھپانے کا کام کرتا ہے ، این جی او نائزڈ لیفٹ جسے لیفٹ کہنا لیفٹ کی توھین ہے اس سے بھی گیا گزرا ہے

https://www.facebook.com/projet.moderniste/videos/494896413994800/

Comments

comments