بینا سرور لابی کی جانب سے آئمہ اطہار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی ریت جاری۔ خرم زکی

Screen Shot 2015-06-27 at 15.08.23

بینا سرور لابی کی جانب سے آئمہ اطہار پر گالم گلوچ و سب و شتم کا سلسلہ جاری۔ المانہ فصیح کے بعد بینا سرور کے دوسرے فرنٹ مین انور درانی عرف علی ارقم  امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گالم گلوچ و الزام تراشی پر اتر آئے اور امام مہدی کی غیبت کبری کو نعوذ باﷲ من ذالک افغان طالبان کے لیڈر ملا عمر کے میدان جنگ سے فرار اور بھاگنے سے متماثل قرار دینے لگے۔ امام مہدی کے لیئے بعینہ یہی الفاظ کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کا سرغنہ اعظم طارق استعمال کرتا رہا۔ انور درانی لگتا ہے ابھی تک اپنی تکفیری دیوبندی فکر سے پیچھا نہیں چھڑا سکے اور نہ ہی اتنے عرصے میں اسلامی تاریخ کی مبادیات کا علم حاصل کر سکے ورنہ ان کو معلوم ہوتا ہے میدان جنگ سے فرار اور بھاگنا اور بات ہے اور حکم خدا سے لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہونا اور۔ رسول مکرم صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم بھی وقت ہجرت حکم خدا سے غار میں پناہ لیتے ہیں، مکڑی نے جالہ بن دیا تھا اور کہتے ہیں کہ کبوتر نے انڈے بھی دے دیئے تھے۔ اس سے پہلے حضرت عیسی بھی بحکم خدا آسمان پر اٹھا لیئے گئے۔ یہ دونوں مواقع اس وقت کے ہیں جب دشمنان خدا ان دونوں مقدس رسولوں کو قتل کرنے کے درپے تھے اور خدا نے ان کو لوگوں کی نظروں سے اوجھل کر کے اپنی مشیئت اور ارادے کے مطابق ان کی حفاطت کا بندوبست کیا ورنہ خود یہ نمائندے الہی ﷲ کی راہ میں جان قربان کرنے سے بالکل بھی دریغ نہیں کرتے۔ بالکل ایسے ہی ﷲ نے اپنی آخری حجت کی حفاطت کا انتظام کیا اور ان کو لوگوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا جیسے حضرت عیسی کو قیامت کے قریب تک اوجھل کیا ہوا ہے، جیسے اصحاب کہف اور حضرت خضر کو لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔

باقی میدان جنگ سے فرار اور ملا عمر کی طرح میدان جہاد سے بھاگنے کی مکمل تاریخ پڑھنے کے لیئے انور درانی صاحب غزوہ احد، غزوہ خیبر اور غزوہ حنین کی طرف مراجعت کر لیتے تو کئی ناموں کا انکشاف ہو جاتا۔ ہم اتحاد اسلامی کو برقرار رکھنے کے لیئے ان ناموں کو سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔

 یہاں ہم علی ناطق بھائی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ انور درانی کے ان نازیبا کلمات کی کھل کر مذمت کریں، کیوں کہ یہی انور درانی ان کےپیجز  روشنی سے بھی منسلک ہے

Screen Shot 2015-06-28 at 6.50.43 PM

Screen Shot 2015-06-28 at 6.50.15 PM

Screen Shot 2015-06-28 at 6.49.19 PM

Screen Shot 2015-06-28 at 6.48.35 PMAli Arqam Beena Sarwar

Comments

comments