گلگت بلتستان میں الیکشن میں آل سعود کے ایجنٹوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے – حامد رضا چئیرمین سنی اتحاد کونسل

10407955_902361113156620_8164098313241315118_n


سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تکفیری دیوبندی تنظیم جعلی اہلسنت والجماعت اور اس کے جملہ اتحادیوں کو اہلسنت کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے ، وہ دن گئے جب تکفیری دہشت گردوں کے حامی خود کو سنی ظاہر کرکے سنیوں کا مینڈیٹ چرالیا کرتے تھے ، سنی بیدار ہیں اور وہ جعلی اہلسنت والجماعت ،

اس کی سرپرست مسلم لیگ نواز کو شکست فاش دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار وائس آف سنی سے خصوصی بات چیت میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے خصوصی دورے پر وہ گلگت بلتستان کی سنی کمیونٹی کو بیدار کرنے آئے ہیں اور سنی اتحادکونسل نے گلگت بلتستان میں مذھبی ہم آھنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے مجلس وحدت المسلمین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہےانھوں نے مسلم لیگ نواز کو خبردار کیا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی سے آل سعود کے ایجنٹوں کو دھاندلی سے جتوانے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کردیں گے

Comments

comments