کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ سول و فوجی افسران کے کندھے پر۔ خرم زکی


Muneeb

کوئٹہ میں کالعدم دیوبندی تکفیری دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی اور فرنٹیر کور کی بے حسی

Related post: Hamid Mir confirms that Pakistan army supports banned Deobandi terror outfit ASWJ-LeJ in Balochistan https://lubpak.com/archives/247965

کل بلوچستان حکومت اور سول و فوجی حکام نے کالعدم دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (المعروف کالعدم دہشتگرد انجمن سپاہ صحابہ) کو تمام تر ملکی قوانین، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کا سر عام جنازہ نکالنے کی جو سہولت مہیا کی تھی اس کے نتیجے میں آج ان دہشتگردوں کے حوصلے اتنے بلند ہوئے کہ آج انور علی سمیت 3 شیعہ مسلمانوں کو کھلے عام کوئٹہ میں شہید کر دیا۔ کوئی ان سول و فوجی حکام کو بتائے کہ ان کی ذمہ داری ریڈ زون کی حفاظت سے بڑھ کر اس ملک کے شہریوں کی ہے۔ جب ملکی قانون موجود ہے کہ ایک کالعدم دہشتگرد گروہ ریلی، جلسہ جلوس نہیں کر سکتا تو کیوں نہیں سول و فوجی افسران نے ان دہشتگردوں کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ؟ کس قانون کے تحت یہ سول و فوجی افسران قانون اور نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ نکلتا دیکھتے رہے بلکہ اس کو کندھا بھی دہتے رہے ؟ کیا جنرل راحیل شریف نے حال ہی میں کمانڈ اینڈ استاف کالج میں ان کالعدم دہشتگرد گروہوں سے شہری علاقوں میں جنگ کا اعلان نہیں کیا ؟ کیا کوئٹہ صوبائی دارالخلافہ نہیں ؟ کیا انسداد دہشتگردی کے قوانین وہاں نافذ نہیں ؟ کیا نیشنل ایکشن پلان کوئٹہ کے لیئے نہیں ؟ تو کیوں کر سرفراز بگٹی اور فوجی افسران نے اس دہشتگرد گروہ کو کھلے عام قوانین کا مذاق اڑانے کی اجازت دی ؟ بعض لوگ صفائیاں پیش کر رہے ہیں کہ جناب ریڈ زون میں نہیں گھسنے دیا۔ حد ہو گئی جہالت کی! جب قانون اس دہشتگرد گروہ کو ریلی نکالنے، جلسے کرنے کی ہی اجازت نہیں دہتا تو ریڈ زون میں گھسنے سے روکنے یا نہ روکنے کا کیا سوال پیدا ہوتا ہے ؟ کیا کھلے عام اسلحہ نہیں لہرایا جا رہا تھا اس ریلی میں ؟ فوج اور پولیس سو رہی تھی ؟ یا دہشتگرد گروہوں کو قائد اعظم کو گالی بکنے سے لے کے، شیعہ مسلمانوں تک کے قتل عام اور نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ؟ سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے حالیہ دنوں میں کافی مثبت بیانات دیئے تھے ان کالعدم دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے۔ لگتا ہے کچھ لوگوں نے ان سارے بیانات کو نیشنل ایکشن پلان سمیت طاق نسیاں پر رکھ دیا ہے۔

Martyred in Quetta

Martyred in Quetta

Ramzan Mengal1

میں پھر پوچھتا ہوں کہ کیا اگر کالعدم دہشتگرد بی ایل اے نے ایسی کوئی ریلی نکالی ہوتی تو کیا اس وقت بھی سول و فوجی افسران کا یہی رویہ ہوتا ؟ کیا ان کو بھی ریلی نکالنے، نعرے بازی کرنے اور اسلحہ لہرانے کی اجازت ہوتی ؟ اگر نہیں تو اس گروہ کو جو کھلے عام بلوچستان میں شیعہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور “سینچریاں” اسکور کر رہا ہےاس کالعدم گروہ کو یہ سہولت کس کے کہنے پر مہیہ کی گئی ؟ اس کالعدم دہشتگرد گروہوں کے یہ سہولت کار کون ہیں اور کس کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں ؟ کیا انسداد دہشتگردی ایکٹ، تحفظ پاکستان ایکٹ، نیشنل ایکشن پلان ان کالعدم دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیئے بنائے گئے ہیں یا ان دہشتگرد گروہوں کی سرکوبی کے لیئے ؟

Sarfaraz Bugti Entertaining the Terrorists of ASWJ

Provincial Minister Sarfaraz Bugti Entertaining the Terrorists of ASWJ

Ramzan Mengal21234

r3 pash

kz

1

2

3

4

5

لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کو بی ایل اے کے دہشت گردوں کےخلاف استعمال کرنے کا غلط فیصلہ

 

https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10153373723094561/

Comments

comments

Latest Comments
  1. maisam
    -
  2. ABULHUSNAIN
    -